فرانس: ٹرین پر حملہ کرنے والے عسکریت پسند کی عمر قید کی سزا برقرار
👁️ 99 بار دیکھا گیا
فرانس: ٹرین پر حملہ کرنے والے عسکریت پسند کی عمر قید کی سزا برقرار
پیرس (ڈیلی اردو/وی او اے) پیرس کے اپیل کورٹ نے جمعرات کو، اس عسکریت پسند کی عمر قید کی سزا کو برقرار رکھا جس نے اگست 2015 میں شمالی یورپ سے گزرنے والی ایک تیز رفتار ٹرین پر فائرنگ کی تھی۔ لیکن اس سے قبل کہ کوئی مسافر اس کی فائرنگ کی زد میں آتا، تین امریکیوں نے اس پر قابو پا لیا تھا۔
ایوب الخزانی نے تھیلیز ٹرین پر اس وقت حملہ کیا جب وہ بیلجیئم سے فرانس میں داخل ہو رہی تھی۔ حملے کے وقت وہ بھاری ہتھیاروں سے مسلح تھا۔
پیرس کی ایک عدالت نے دسمبر 2020 میں ایوب الخزانی کو دہشت گردی کی نیت سے قتل کی کوشش کا مجرم قرار دیا تھا۔
اپیل کورٹ نے نچلی عدالت کے فیصلے اور عمر قید کی توثیق کی ہے اور کہا کہ مجرم کم از کم 22 سال جیل میں گزارے گا اور اس دوران اسے پیرول بھی نہیں ملے گا۔
تھیلیز ٹرین پر ایک ایسے وقت میں حملہ ہوا جب پیرس دہشت گردوں کے نشانے پر تھا۔ اس واقعہ کے سات ماہ پہلے پیرس کے رسالے چارلی ہیبڈو پر حملہ ہوا تھا۔ اس رسالے پر پیغمبر اسلام کےگستاخانہ خاکے شائع کرنے کا الزام تھا۔ اسی عرصے میں فرانس کی ایک کوشر سپر مارکیٹ بھی اسلامی عسکریت پسندوں کے حملوں کا ہدف بنی تھی۔
اسی سال نومبر میں پیرس کے ایک کنسرٹ ہال، بارز اور اسٹیڈیم پر اسلام پسند گروپوں کےحملوں میں 130 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
معروف امریکی اداکار اور ہدایت کار کلنٹ ایسٹ ووڈ نے تھیلیز حملے پر مبنی ایک فلم بنائی تھی جس کا عنوان تھا ’دی 15:17 ٹو پیرس‘۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
دہشتگردی مقدمات کے گواہوں کا تحفظ، خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم فیصلہ
13/September/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ، ایک ہلاک، 3 زخمی
13/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
عراق میں داعش کے ٹھکانے پر فضائی حملہ، ٹھکانہ مکمل تباہ
13/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہاز پر نامعلوم چیز سے حملہ
13/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کراچی : رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9125 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5150 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C