جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سرویکئی میں کل ایک روزہ کرفیو، متعدد اہم راستے بند رہیں گے
👁️ 46 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سرویکئی میں کل ایک روزہ کرفیو، متعدد اہم راستے بند رہیں گے
جنوبی وزیرستان(ڈیلی اردو)خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سرویکئی میں سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر منگل 3 نومبر کو صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا، جس کے دوران عام شہریوں کی نقل و حرکت پر پابندی اور تمام بازار و مارکیٹیں بند رہیں گی۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کرفیو کے دوران سرویکئی سے مولے خان سرائے، رغزئی، بروند اور سپنکئی تک جانے والے راستوں پر آمد و رفت بند رہے گی۔ اس کے علاوہ چگملائی، سپلاتوئی، شہور، مولے خان سرائے سے مدی جان تک کے راستے بھی شہریوں کے لیے بند ہوں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صرف ہنگامی ضرورت کے تحت ضلعی پولیس افسر یا سکیورٹی فورسز کی سفارش پر پیشگی اجازت حاصل کرکے سفر کیا جا سکے گا۔ اجازت کے حصول کے لیے شناختی کارڈ یا گاڑی کے ضروری کاغذات جمع کرانا ہوں گے۔
پولیو ورکرز اور پولیو ٹیموں کو اپنی شناخت ظاہر کرنے کے بعد نقل و حرکت کی اجازت ہوگی، جبکہ پولیس، سکیورٹی اداروں، ایمبولینس، فائر بریگیڈ اور دیگر ہنگامی خدمات کی گاڑیوں کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سکیورٹی فورسز کی گاڑی نظر آنے کی صورت میں اپنی گاڑی کم از کم 50 میٹر پہلے روک دیں اور ہدایات پر عمل کریں۔
اعلامیے کے مطابق کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مقررہ وقت کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سکیورٹی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے سپریم لیڈر نے امریکا سے مذاکرات کے لیے حکومت کو اختیارات دے دیے، صدر پزشکیان کا انکشاف
02/November/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سرویکئی میں کل ایک روزہ کرفیو، متعدد اہم راستے بند رہیں گے
02/November/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
ایران کی امریکہ کو معاہدے کی صورت میں آبنائے دو دن میں بحال کرنے کی پیشکش
02/November/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمن کے صوبے الحدیدہ میں سعودی اتحاد کے فضائی حملے، 7 افراد زخمی ہونے کا حوثیوں کا دعویٰ
02/November/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران میں پاکستانی سفیر پر حملے کی خبر جھوٹی نکلی، وائرل ویڈیو آرمینیا کی پارلیمنٹ کی لڑائی کی نکلی
02/November/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بنوں : علاقے بکا خیل مارکیٹ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک
02/November/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26424 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15657 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11963 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9323 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7576 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5558 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C