فرانس کے ایک اسکول میں چاقو حملے میں استاد ہلاک، دو زخمی
👁️ 139 بار دیکھا گیا
فرانس کے ایک اسکول میں چاقو حملے میں استاد ہلاک، دو زخمی
پیرس (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز/ڈی پی اے) فرانس کے شمال مشرقی شہر اراس کے ایک اسکول میں چاقو کے حملے میں ایک استاد ہلاک جبکہ دو دیگر افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کا تعلق چیچنیا سے ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور کا تعلق روس کے مسلم اکثریتی جنوبی قفقاز کے علاقے چیچنیا سے ہے اور وہ پہلے سے ہی ممکنہ سکیورٹی خطرے کے طور پر پولیس ریکارڈ میں تھا۔ تاہم اس حملہ آور کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں ایک سکیورٹی ایجنٹ ہے، جس پر متعدد بار چاقو سے حملہ کیا گیا، جبکہ دوسرا استاد ہے جو بہت زیادہ زخمی نہیں ہے۔
پولیس ہی کے ایک اور ذریعے نے بتایا کہ اسکول کا کوئی طالب علم زخمی نہیں ہوا۔
فرانسیسی وزیر داخلہ ژیرالڈ درمانا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ پولیس نے اس مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق صورتحال اب قابو میں ہے اور عوام کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور نے ‘اللہ اکبر‘ کا نعرہ لگایا۔
فرانس کی قومی انسداد دہشت گردی سے متعلق حکام کے مطابق فوری طور پر حملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اسلامی انتہا پسندوں کی طرف سے متعدد حملے کیے جا چکے ہیں۔
2020ء میں پیرس کے مضافاتی علاقے میں ایک اسکول کے قریب ایکانتہا پسند چیچن پناہ گزین کی طرف سے ایک ٹیچر سیموئل پاٹی کا دن دہاڑے سر قلم کیے جانے کے واقعے نے فرانس میں مسلم شدت پسندی سے متعلق نئی بحث کو جنم دیا۔
حماس کے حملوں کے بعد فرانس میں تناؤ
گزشتہ ہفتے حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد فرانس میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ وہاں بڑی تعداد میں یہودی اور مسلم برادریاں آباد ہیں۔
فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے جمعرات 12 اکتوبر کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں 582 مذہبی اور ثقافتی عمارات کے لیے سکیورٹی میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر ماکروں کا کہنا تھا، ”جو لوگ فلسطینی کاز اور دہشت گردی کے جواز کو الجھاتے ہیں وہ ایک بڑی اخلاقی، سیاسی اور تزویراتی غلطی کا ارتکاب کرتے ہیں۔‘‘
اسرائیل کے اندر حماس کے حملے کے بعد فرانسیسی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں پر پابندی عائد کیے جانے پر بھی تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ بائیں بازو کی طرف سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس پابندی کے سبب اب امن کے لیے احتجاج کرنا ممکن نہیں رہا۔ دوسری طرف دائیں بازو کی طرف سے ان اقدامات کو ناکافی قرار دیا ہے۔
فرانسیسی وزیر داخلہ ژیرالڈ درمانا نے جمعرات کو ملک بھر میں مظاہروں پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا تھا کیونکہ ان کے مطابق ایسے مظاہروں سے ملک میں ”امن عامہ میں خلل پڑنے کا اندیشہ ہے۔‘‘ ایسے مظاہروں کے منتظمین کو گرفتاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 262 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 322 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 667 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 582 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 224 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3575 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3480 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C