قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس: افغان مہاجرین کے معاملے پر قرار داد منظور
👁️ 147 بار دیکھا گیا
قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس: افغان مہاجرین کے معاملے پر قرار داد منظور
اسلام آباد (ڈیلی اردو) قومى اسمبلى کى قائمہ کميٹى نے انسانى حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے افغان مہاجرين کا مسئلہ ايمرجنسى بنيادوں پر حل کرنے کى قرارداد منظور کرلى، چيئر پرسن نے وزارت داخلہ سے افغان مہاجرين کى تفصيلات طلب کر ليں، جبکہ کشور زہرہ نے لاپتہ افراد اور لاشیں ملنے کا معاملہ کمیٹی میں اٹھا دیا۔
قومى اسمبلى کى قائمہ کميٹى برائے انسانى حقوق کا اجلاس چیئر پرسن مہرین رزاق بھٹو کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، جس میں افغان مہاجرین کے معاملے پر حکام وزارت سيفران نے بتایا کہ اب جو لوگ آرہے ہیں وہ مہاجرین نہیں شہرى ہیں، يہ لوگ کيمپس میں نہیں باہر رہ رہے ہیں، جس سے بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔
کميٹى رکن فرحت اللہ بابر نے کہا کہ چاليس سال سے مہاجرین يہاں موجود ليکن ہم سے کوئى قانون سازی نہ ہوسکى۔ جس پر چیئر پرسن کميٹى نے اسپیکر قومى اسمبلى کو خط لکھنے کے بارے میں کہا۔
مہرين رزاق نے قائمہ کميٹى میں افغان مہاجرين کا مسئلہ ايمرجنسى بنيادوں پر حل کرنے کى قرارداد منظور کرلى، جس میں کہا گيا کہ نيشنل ايکشن پلان 2014 کے آرٹيکل 19 کے تحت مہاجرین کے مسئلے پر عمل کيا جائے۔
کراچى میں سیاسی کارکنان کی گمشدگی کے بعد لاشوں کے معاملہ پر کشور زہرہ نے کہا ہمارے مجموعی طور پر 105 افراد لاپتہ ہیں جن میں سے تین کى لاشیں ملنے کے بعد 102 لوگ کے خاندانوں میں انتہائی خوف پایا جارہا ہے۔
کشور زہرہ نے کہا کہ اگر انہوں نے جرم کیا ہے تو پھانسی دیں لیکن عدالت کے سامنے لائیں، یہ پاکستان کی بد نامی اور ہیومن رائٹس کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔
محسن داوڑ نے کہا پورے ملک میں جبری گمشدگی کا معاملہ سنگین ہیں اور اس کا کوئی اختتام ہی نہیں ہو رہا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 280 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 362 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 709 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 620 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 232 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8964 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C