قرآن نذرِ آتش: او آئی سی نے سویڈن کے نمائندے کی خصوصی حیثیت ختم کردی
👁️ 43 بار دیکھا گیا
قرآن نذرِ آتش: او آئی سی نے سویڈن کے نمائندے کی خصوصی حیثیت ختم کردی
جدہ (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی نے سٹاک ہوم میں قرآن نذرِ آتش کیے جانے کے متعدد واقعات کے بعد سویڈن کے نمائندے کی خصوصی حیثیت معطل کر دی ہے جبکہ قرآن کی بے حرمتی پر بہت سے اسلامی ممالک میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا۔
The General Secretariat of the Organization of Islamic Cooperation has informed the Government of Sweden that it has decided to suspend the status of the Special Envoy of the Kingdom of Sweden to the OIC,… pic.twitter.com/f03lZcQxHT
— OIC (@OIC_OCI) July 23, 2023
او آئی سی ستاون ممالک کی تنظیم ہے جن میں اکثریت مسلم ممالک کی ہے۔ او آئی سی نے اتوار کے روز کہا کہ نمائندے کی معطلی سویڈن کے حکام کی جانب سے ایسے لائسنس جاری کرنے کے بعد کی جارہی ہے، جن کے باعث قرآن اور مقدس مسلم علامات کی متعدد بار بے حرمتی کی اجازت ملی۔
سویڈن کے دارالحکومت میں حالیہ عام مظاہروں کے دوران قرآن کو یاتو نذرِ آتش کیا گیا یا اس کی بے حرمتی کی گئی۔ جمعرات کو ایک مسیحی عراقی شخص نے جو خود کو بے دین کہتا ہے، سٹاک ہوم میں عراقی سفارتخانے کے سامنے قرآن نذرِ آتش کرنے کا اعلان کیا۔
عراق میں مظاہرین سویڈن کے سفارت خانے پر چڑھ دورے اور عراقی حکومت نے سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دیے۔ آخر سویڈن میں وہ شخص قرآن کو نذرِ آتش کرنے میں ناکام رہا مگر اس نے قرآن کی بے حرمتی کی۔
قرآن کی بے حرمتی کے اس تازہ ترین واقعے میں صرف دو لوگ ملوث تھے جنہیں سویڈن کی پولیس نے ایسا کرنے کی اجازت دی جبکہ ان کے خلاف مظاہرین کو ایک فاصلے پر روکے رکھا۔
اسلامی تعاون کی تنظیم نے یہ فیصلہ تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ان دو اجلاسوں کی روشنی میں کیا ہے جو قرآن کی بے حرمتی کے اس سے پہلے کے واقعے کے بعد ہوئے تھے۔
اسی شخص نے گزشتہ ماہ سٹاک ہوم کی ایک مسجد کے باہر قرآن کو نذرِ آتش بھی کیا تھا۔ جبکہ سال کے شروع میں ڈنمارک میں ایک انتہائی دائیں بازو کے سر گرم کارکن نے سٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے سامنے ایسا ہی کیا تھا۔
او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی نے اتوار کے اپنے بیان میں سیکریٹری جنرل سے کہا ہے کہ وہ متعلقہ حکام کی رضامندی سے ایسے کسی بھی ملک کے نمائندے کا خصوصی منصب ختم کردیں جہاں قرآن یا کسی بھی اسلامی قدر یا علامت کی بے حرمتی کی جائے۔
او آئی سی نے کہا ہے کہ اس نے سویڈن کے وزیرِ خارجہ کو ایک خط کے ذریعے اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔
جمعے کے روز ڈنمارک میں قرآن نذرِ آتش کرنے کے واقعے پرعراق میں مزید احتجاج کیا گیا جس میں بعض اوقات تشدد بھی ہوا۔ مظاہرین نے بغداد میں گرین زون میں جہاں ڈنمارک کا سفارت خانہ ہے، داخل ہونے کی کوشش کی اور بصرہ میں ڈینش ریفیوجی کونسل کے سرنگیں صاف کرنے کے پراجیکٹ کی تنصیب کو آگ لگانے کی کوشش کی تو پولیس سے مظاہرین کی جھڑپیں بھی ہوئیں۔
ڈنمارک وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا،”مقدس کتابوں کو نذرِ آتش کرنا ایک شرمناک فعل ہے جو دوسروں کے مذہب کی توہین ہے۔ یہ عمل اشتعال انگیز ہے، بہت سے لوگوں کی دل آزاری کا باعث ہے اور مختلف مذاہب اور معاشروں کے درمیان تفرقہ پیدا کرتا ہے۔
مگر اس بیان میں مزید کہا گیا کہ آزادی اظہار اور آزادی اجتماع کا احترام کیا جانا چاہئیے۔
اگرچہ دنیا کے بہت سے ممالک میں توہینِ مذہب سے متعلق قوانین موجود ہیں، تاہم سویڈن اور ڈنمارک میں ایسا نہیں ہے اور کسی مذہبی کتاب کو آگ لگانا قانون کے منافی نہیں سمجھا جاتا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 252 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2467 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C