قومی سلامتی کو ‘خطرہ’: امریکا نے چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے آلات کی فروخت پر پابندی لگا دی
👁️ 100 بار دیکھا گیا
قومی سلامتی کو ‘خطرہ’: امریکا نے چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے آلات کی فروخت پر پابندی لگا دی
واشنگٹن (ڈیلی اردو/ رائٹرز/وی او اے) بائیڈن انتظامیہ نے یہ کہتے ہوئے چین کی ہواوے ٹیکنالوجیز اور زیڈ ٹی ای کمپنی سے نئے ٹیلی کمیونکیشنز آلات کی منظوریوں پر پابندی عائد کردی ہے کہ یہ امریکی قومی سلامتی کے لیے ‘ناقابل قبول خطرہ’ ہیں۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق امریکی فیڈرل کمیونیکیشنز کمیشن (ایف سی سی) نے جمعے کو کہا کہ اس نے چین کی نگرانی کا سامان بنانے والی کمپنی ڈاہوا ٹیکنالوجی، ویڈیو سرولنس کمپنی ہانگ ژو ہائیک وژن ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو لمیٹڈ اور ٹیلی کام کمپنی ہیٹرا کمیونکیشنز کارپوریشنز لمیٹڈ کے بنائے گئے آلات کی فروخت یا درآمد پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔
امریکہ کی جانب سے چین کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیز پر حالیہ کریک ڈاؤن اس خدشے کے تناظر میں سامنے آیا ہے کہ بیجنگ ان چینی ٹیک کمپنیوں کو امریکیوں کی جاسوسی کے لیے استعمال کرسکتا ہے۔
ایف سی سی کی چیئرپرسن جیسیکا روزن ورسل نے ایک بیان میں کہا کہ یہ نئے قوانین امریکی عوام کو ٹیلی کمیونکیشنز سے متعلق قومی سلامتی کے خطرات سے بچانے کے لیے جاری اقدامات کا اہم حصہ ہیں۔
ادھر ہواوے نے اس معاملے پر ردِعمل دینے سے انکار کردیا ہے۔ زیڈ ٹی ای، ڈاہوا، ہائیک وژن اور ہیٹرا نے فوری طور پر اس پر کوئی ردِعمل نہیں دیا۔
واضح رہے کہ روزن ورسل نے مجوزہ اقدام جو چینی کمپنیوں کو امریکہ میں نئے آلات فروخت کرنے سے روکتا ہے کو گزشتہ ماہ حتمی منظوری کے لیے دیگر تین کمشنرز کے پاس بھیجا تھا۔
ایف سی سی نے جون 2021 میں کہا تھا کہ وہ ‘کورڈ لسٹ’ میں موجود تمام کمپنیوں کے لیے تمام آلات کی اجازت پر پابندی کے لیے غور کر رہا ہے۔
جمعے کے اس اقدام کی ایجنسی میں موجود تمام کمشنر زنے حمایت کی ہے۔ ان چار کمشنر میں دو ری پبلکنز اور دو ڈیموکریٹس پارٹی کے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کو حساس ٹیکنالوجی فروخت کرنے پر ایرانی نژاد امریکی گرفتار
04/June/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
سعودی عرب نے کویت اور بحرین پر حملوں کو ایرانی جارحیت قرار دے دیا
04/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کر لی
04/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
04/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
03/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی علاقے میں بس پر ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک، 11 زخمی
03/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4465 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3192 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2051 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1862 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C