لاپتا شہریوں کو آسمان کھا گیا، زمین نگل گئی یا وہ قبر میں چلے گئے؟ سندھ ہائیکورٹ
👁️ 117 بار دیکھا گیا
لاپتا شہریوں کو آسمان کھا گیا، زمین نگل گئی یا وہ قبر میں چلے گئے؟ سندھ ہائیکورٹ
کراچی(ڈیلی اردو) سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں معلوم کیا جائے کہ لاپتا شہریوں کو آسمان کھا گیا، زمین نگل گئی یا وہ قبر میں چلے گئے؟
سندھ ہائیکورٹ میں 100 سے زائد لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے کہا کہ لاپتا افرادکی گمشدگی کو کئی سال گزرنے کے باوجود پولیس سراغ تک نہیں لگا سکی، تفتیشی افسران پولیس میں ملازمت کے قابل ہی نہیں ہیں، اہلخانہ روتے پھر رہے ہیں عدالتوں میں بددعائیں دیتے ہیں، لاپتا شہریوں کو آسمان کھا گیا، زمین نگل گئی یا وہ قبر میں چلے گئے؟ کچھ معلوم کرو،
ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جن لاپتا شہریوں کے شناختی کارڈز نہیں ہیں ان کی ٹریول ہسٹری (سفری ریکارڈ) نہیں مل سکتا۔
ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو طلب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو حکم دیا کہ لاپتا شہری عبدالقادر کے کیس کی تفتیش کے لیے ایس پی سطح کا افسر مقرر کیا جائے۔
جسٹس نعمت اللہ نے کہا کہ ہماری نظر میں صوبائی ٹاسک فورس ناکام ادارہ ہے، کئی کئی جے آئی ٹیز ہوجاتی ہیں یہ تک پتا نہیں چلتا شہری لاپتا کیوں اور کیسے ہورہے ہیں، پولیس افسران بس فائلیں لے کر گھومتے رہتے ہیں، ایسے اہلکاروں کو تو پولیس میں ہونا ہی نہیں چاہیے، سیکرٹری داخلہ سندھ کو لکھتے ہیں وہ پورا دن عدالت میں آکر بیٹھیں اور اپنی پولیس کا حال دیکھے۔
عدالت نے آئی جی جیل خانہ جات کو لاپتا شہریوں سے متعلق قیدیوں کا ریکارڈ تفتیشی افسران کو فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے محکمہ داخلہ، پولیس اور دیگر سے 25 اپریل کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 220 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 272 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 263 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3659 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C