18/June/2021

لاپتہ افراد کے لواحقین کا خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا جاری

👁️ 32 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لاپتہ افراد کے لواحقین کا خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا جاری

لاپتہ افراد کے لواحقین کا خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا جاری

پشاور (ویب ڈیسک) صوبے بھر کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہونیوالے افراد کے لواحقین کا اپنے پیاروں کی رہائی کیلئے پچھلے دس دنوں سے خیبر پختونخوا اسمبلی چوک کے سامنے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ لاپتہ افراد کو رہا کیا جائے یا انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے بصورت دیگر غیر معینہ مدت کیلئے دھرنا جاری رہے گا۔

دھرنے میں کثیر تعداد میں مختلف ضم قبائلی اضلاع اور دیگر علاقوں سے لاپتہ افراد کے لوحقین شریک ہوئے مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینزز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے۔

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ بہت سارے افراد کو مختلف علاقوں سے لاپتہ ہیں جبکہ انکے لواحقین در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش کیا جائے اور قانون کے تحت کارروائی کی جائے اور اگر وہ بے گناہ ہیں تو رہا کئے جائیں بصورت دیگر احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C