لاہور ایئرپورٹ پر ہزاروں گولیوں سے بھرے تین سوٹ کیس برآمد، سیکیورٹی پر سوالیہ نشان!
👁️ 112 بار دیکھا گیا
لاہور ایئرپورٹ پر ہزاروں گولیوں سے بھرے تین سوٹ کیس برآمد، سیکیورٹی پر سوالیہ نشان!
لاہور (نیوز ڈیسک) کسٹمز نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہزاروں گولیوں سے بھرے تین سوٹ کیس برآمد کر لیے۔ کسٹمز نے لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں گولیوں کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔
ڈپٹی کلکٹر کے مطابق مسافر اپنے 3 بیگز سامان کی بیلٹ پر چھوڑ کر فرار ہوگیا، جن سے پستول کی ہزاروں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
سکیورٹی اہلکاروں نے ایئرپورٹ سے گولیوں سے بھرے تین بیگ برآمد کرلیے جن کی تلاشی لی گئی تو ان میں سے 4 ہزار 600 گولیاں اور 800 گولیوں کے خول نکلے۔
حکام کے مطابق دبئی سے لاہور پہنچنے والے مسافر کے بارے میں تفتیش جاری ہے، جلد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔
حکام کے مطابق نامعلوم مسافر گولیوں سے بھرے تین بیگز کنوئیر بیلٹ پر رکھ کر غائب ہوگیا تھا۔ کسٹمز حکام نےگولیوں کو ضبط کر کے مشتبہ افراد کی تلاش شروع کر دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی ایجنسی نے کسٹم افسران اور ایمرٹس ایئر کے عملے کو شامل تفتیش کرتے ہوئے ایمرٹس ایئر کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے۔
تفتیش اب اس رخ پر کی جارہی ہے کہ جہاز میں اسکیننگ مشین کے باوجود دبئی سے گولیوں سے بھرے بیگ کس طرح پاکستان پہنچ گئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ایمرٹس کی پرواز 622 کے ذریعے دبئی سے آنے والے مسافر نے غیر ملکی گولیوں کے بیگ چھوڑے اور ایئر پورٹ ٹریفک کسٹم کا عملہ رات کو اسکیننگ کیے بغیر ہی بیگ لاسٹک سیکشن میں چھوڑ کر چلا گیا۔
ایئرپورٹ سے گولیوں کی برآمدگی کو اے ایس ایف اور پولیس کی بڑی ناکامی قرار دیا جارہا ہے کیونکہ ایئرپورٹ کے داخلی اور اندرونی دروازوں پر سخت چیکنگ کے باوجود کیسے گولیاں ایئرپورٹ کے اندر پہنچیں۔
ذرائع کے مطابق اے ایس ایف نے کسٹم کے چیکنگ کانٹر سے دو جگہ ان بیگز کو چیک نہیں کیا گیا۔ ایئرپورٹ کے مرکزی دروازے پر اے ایس ایف میٹل ڈیٹیکٹر سے چیک کرتی ہے اور اس سے پہلے پولیس کی بھی چیک پوسٹ موجود ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5088 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C