لاہور میں فائرنگ سے ذوالجناح ہلاک، خادم شدید زخمی
👁️ 100 بار دیکھا گیا
لاہور میں فائرنگ سے ذوالجناح ہلاک، خادم شدید زخمی
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے صوبے پنجاب کے صوبائی حکومت لاہور کے علاقے شادباغ میں انتہا پسند ملزمان نے شبیہ ذوالجناح (مرتجز) کو پانچ گولیاں مار کر قتل کردیا۔ جبکہ حملے میں ذولجناح کا خادم بھی شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی خادم عرفان کو طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پنجاب حکومت نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی۔
ذوالجناح
یاد رہے کہ ذوالجناح اس گھوڑے کا نام ہے جس پر امام حسینؑ نے کربلا کی جنگ میں سواری کی تھی۔ روایت ہے کہ حضور ﷺ ذوالجناح کو کم عمری میں اپنی رحلت سے کچھ عرصہ قبل حارث نامی ایک عرب سے خرید کر لائے تھے، ذوالجناح کا اصل نام مرتجز تھا اور وہ بچپن سے ہی امام حسینؑ کی سواری تھا اور ان کو کم عمری سے ہی بہت عزیز تھا۔
کربلا کے میدان میں جان دینے والے ساتھیوں کے علاوہ ذوالجناح نے بھی اپنی محبت و وفاداری کا ثبوت پیش کیا اور امام حسینؑ کی شہادت کے بعد اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
ذوالجناح نے کربلا کے دوران کئی یزیدی فوج کے سپاہیوں کو بھی موت کے گھاٹ اتارا۔
ہر سال شیعہ مسلمان محرم کے جلوسوں میں اس گھوڑے کی شبیہ بناتے ہیں۔
محرم الحرام کی دسویں تاریخ یعنی یوم عاشورہ کو اہل تشیع کی جانب سے تعزیے نکالے جاتے ہیں اور اہل بیت کی شہادت کا ماتم کرتے ہیں جس میں ذوالجناح بھی اُن کے ہمراہ ہوتا ہے۔
دس محرم کے جلوس میں ذوالجناح برآمد کیا جاتا ہے، جلوس کے دوران عزا دار شبیہہ ذولجناح کے گرد ماتم کر کے امام کو پرسہ پیش کرتے ہیں۔
جلوس کے موقع پر ذوالجناح کو سجا کر جلوس میں شامل کیا جاتا ہے اور اس کے جسم پر جگہ جگہ تیر باندھ کر کربلا کی جنگ، امام کی عظیم قربانی اور ذوالجناح کی ان سے وفا کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 22 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2097 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C