لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فورس پر اسرائیلی ڈرون حملہ
👁️ 332 بار دیکھا گیا
لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فورس پر اسرائیلی ڈرون حملہ
بیروت (ڈیلی اردو) لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج پر اسرائیلی ڈرون حملے، ایک ڈرون مار گرایا گیا، دوسرے ڈرون نے ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کیا۔
لبنان مین اقوام متحدہ کی امن فوج UNIFIL کے مطابق اس نے اتوار کو جنوبی لبنان میں ایک ’’جارحانہ‘‘ اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا، جو ان کے فوجیوں کو نشانہ بناتا محسوس ہو رہا تھا۔ بعد میں ایک اور اسرائیلی ڈرون نے اس امن فورس پر دستی بم پھینکا، جس کے فوراً بعد ایک اسرائیلی ٹینک نے امن فوجیوں کی طرف فائر کیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
UNIFIL کے بیان کے مطابق، پہلا ڈرون ’’جارحانہ انداز‘‘ میں قریب آیا، جس پر امن فوجیوں نے دفاعی اقدامات کرتے ہوئے اسے ناکارہ بنا دیا۔
اسرائیلی فوج نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون صرف ’’معمول کی انٹیلیجنس اکٹھا کرنے‘‘ کے لیے استعمال ہو رہا تھا اور امن فوجیوں کے لیے کوئی خطرہ نہیں تھا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان گزشتہ سال نومبر میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد بھی سرحدی کشیدگی جاری ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق، چند ہفتے قبل بھی اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں امن فوجیوں کے قریب کئی دستی بم پھینکے تھے، جسے یو این نے جنگ بندی کے بعد امن فوج پر سب سے سنگین حملہ قرار دیا۔
جنگ بندی کے بعد سے اسرائیل اور حزب اللہ ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے الزامات لگاتے رہے ہیں۔ اسرائیل قریب روزانہ کی بنیاد پر لبنان میں اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے اور اس کے مطابق وہ 330 سے زائد حزب اللہ کے ارکان کو ہلاک کر چکا ہے۔
حزب اللہ حالیہ جنگ کے بعد شدید دباؤ میں ہے اور اس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، جسے اس عسکریت پسند تنظیم نے اب تک مسترد کیا ہے۔ لبنانی فوج نے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے لیکن اس پر عملدرآمد ابھی تک ممکن نہیں ہو سکا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2098 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C