لبنان میں حزب اللہ کے ہتھیار ڈالنے پر سعودی اور قطر اقتصادی زون بنائے گا
👁️ 473 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کے ہتھیار ڈالنے پر سعودی اور قطر اقتصادی زون بنائے گا
دوحہ + ریاض (ڈیلی اردو/اے پی/روئٹرز) اگر حزب اللہ کے جنگجو ہتھیار پھینک دیں تو قطر اور سعودی عرب جنوبی لبنان میں اسرائیلی سرحد کے قریب ایک اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں تاکہ حزب اللہ کے جنگجوؤں اور حامیوں کو روزگار کے مواقع مل سکیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی ٹام بیریک کے مطابق سعودی عرب اور قطر جنوبی لبنان میں اسرائیل کی سرحد کے قریب ایک اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔ ہتھیار ڈالنے کی صورت میں یہ زون حزب اللہ کے جنگجوؤں اور ان کے حامیوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔
لبنانی حکومت کا فیصلہ
بیریک نے یہ بیان بیروت میں اسرائیل اور شام کے دوروں کے بعد دیا، جہاں انہوں نے لبنانی حکومت کے رواں ماہ کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا، جس کے تحت حزب اللہ کو سال کے آخر تک غیر مسلح کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تاہم حزب اللہ کے سربراہ نے اس منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے ہتھیار بہ پھینکنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
امریکہ کی حمایت یافتہ لبنانی فوج حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے ایک منصوبہ تیار کر رہی ہے، جو اگست کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔ توقع ہے کہ حکومت اس منصوبے کے بارے میں دو ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں بحث کرے گی اور اس کی منظوری دے دے گی۔
لبنانی صدر جوزف عون سے ملاقات کے بعد بیریک نے صحافیوں سے کہا، ''ہمیں نظام میں سرمایہ لانا ہو گا اور یہ سرمایہ خلیجی ممالک سے آئے گا۔ قطر اور سعودی عرب شراکت دار ہیں اور وہ جنوبی لبنان کے لیے یہ سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ''ایران 40 ہزار افراد کو لڑائی کے لیے فنڈز فراہم کر رہا ہے۔ ہم ان سے ہتھیار چھین کر یہ نہیں کہہ سکتے کہ 'زیتون کے درخت لگاؤ، گڈ لک۔‘ ہمیں ان کی مدد کرنا ہو گی۔‘‘ بیریک کا اشارہ تہران کی جانب سے 1980 کی دہائی سے حزب اللہ کے جنگجوؤں کو دی جانے والی مالی امداد کی طرف تھا۔
امریکی کردار اور اقوام متحدہ
جب بیریک سے پوچھا گیا کہ امریکہ حزب اللہ کے معاملے پر براہ راست ایران سے بات چیت کیوں نہیں کرتا بلکہ اسرائیل اور شام کا رخ کرتا ہے، تو انہوں نے کہا،''آپ کو لگتا ہے کہ یہ نہیں ہو رہا؟ الوداع۔‘
اس کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس ختم کر دی اور کمرے سے باہر چلے گئے۔ اقوام متحدہ کی امن فوج (یو این آئی ایف آئی ایل) کے بارے میں، جو 1978 سے جنوبی لبنان میں تعینات ہے، بیریک نے کہا کہ امریکہ اس کی بجائے لبنانی فوج کو فنڈ دینا پسند کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ اقوام متحدہ میں ہونے والی ووٹنگ میں امن فوج کے مینڈیٹ کی صرف ایک سال کے لیے توسیع کی حمایت کرے گا۔
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کم شدت کا تنازعہ سات اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے ایک دن بعد شروع ہوا، جب حزب اللہ نے اپنے فلسطینی اتحادی کی حمایت میں سرحد پار سے راکٹ داغنا شروع کیے۔ یہ تنازع ستمبر 2024 میں جنگ کی شکل اختیار کر گیا، جس کے نتیجے میں ورلڈ بینک کے مطابق لبنان میں 4000 سے زائد افراد ہلاک اور 11 ارب ڈالر کی تباہی ہوئی۔
نومبر میں امریکی ثالثی سے جنگ بندی ہوئی، جس کے بعد حزب اللہ نے سرحدی علاقوں میں اپنی موجودگی ختم کرنے کا دعویٰ کیا۔ تاہم اسرائیل کی جانب سے تقریباً روزانہ فضائی حملے جاری ہیں، جن میں حزب اللہ کے درجنوں ارکان ہلاک ہو چکے ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی منگل کو جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2024 سے جنوری 2025 تک جنوبی لبنان میں 10 ہزار سے زائد عمارات کو ''شدید نقصان پہنچا یا وہ مکمل تباہ‘‘ ہوئیں۔ رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کے بعد زیر قبضہ علاقوں میں ''دستی دھماکا خیز مواد اور بلڈوزرز‘‘ سے شہری املاک کو تباہ کیا، جو عالمی قانون کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے، کیونکہ اس وقت ''فوجی طاقت کی ضرورت‘‘ موجود نہیں تھی۔ اسرائیلی فوجیں جنگ بندی کے باوجود سرحدی علاقوں میں موجود رہیں اور اب بھی پانچ اسٹریٹجک مقامات پر قبضہ رکھتی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5114 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C