لندن: ڈاکٹرز نے نواز شریف کو زہر دیے جانے کے خدشے کا اظہار کر دیا
👁️ 149 بار دیکھا گیا
لندن: ڈاکٹرز نے نواز شریف کو زہر دیے جانے کے خدشے کا اظہار کر دیا
لندن (ڈیلی اردو) برطانوی ڈاکٹرز نے نواز شریف کو زہر دیے جانے کے خدشے کا اظہار کر دیا، سابق وزیراعظم کے پلیٹ لیٹس کا معاملہ ڈاکٹروں کیلئے معمہ بن گیا، برطانوی سرجن نے زہر خوانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کا معاملہ ڈاکٹروں کیلئے معمہ بن گیا ہے۔
برطانوی سرجن ڈیوڈ آر لارنس نے بھی زہر خوانی کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے.
برطانوی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس متوازن نہ ہوئے تو ٹاکسیلوجی سکرینگ کرانا پڑی گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں ہے، ان کے پلیٹ لیٹس کو مستحکم کرنے کے لیے علاج جاری ہے۔ نواز شریف کے محفوظ علاج کے لیے 50 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ تک پلیٹ لیٹس ہونے چاہیں۔
رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو دل میں خون کی شریانوں کا بھی مسئلہ ہے۔ بائی پاس آپریشن کے بعد ان کی طبیعت کچھ بہتر ہے، مگر خون کی شریانوں میں مسائل ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے دل کی ایم آر آئی بھی ہو رہی ہے. انھیں دن میں دو مرتبہ واک بھی کرنی چاہیے. ان کے مرض کی مکمل تشخیص کا عمل بھی جاری ہے۔
نواز شریف کی یہ رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں بھی جمع کروا دی گئی ہے۔ جبکہ دوسری جانب شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو علاج کیلئے برطانیہ سے امریکا لے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ کوشش ہے کہ نواز شریف کا علاج امریکا سے کروایا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5066 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C