لوئر دیر میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ سے 10 افراد ہلاک، 18 زخمی
👁️ 51 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ سے 10 افراد ہلاک، 18 زخمی
لوئردیر (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لوئردیر جنازے میں شریک دو فریقین کے درمیان فائرنگ سے سابق صوبائی وزیر کے دو بیٹوں سمیت 10 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان عرصہ دراز سے جائیداد کے معاملے پر تنازعہ چلا آ رہا تھا۔
جمعرات کی شام نماز جنازہ کے دوران دونوں فریقین کے درمیان پہلے تو تکرار اور بعد ازاں نوبت فائرنگ تک جا پہنچی۔
پولیس ذرائع کے مطابق لوئر دیر کے علاقے طورمنگ درہ حال میں جنازے میں شریک دو فریقین کے درمیان فائرنگ ہوئی جس سے 10 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہےکہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد میں سابق صوبائی وزیر ملک جہانزیب کے دو بیٹے بھی شامل ہیں جو جنازے میں شریک تھے، سابق وزیر کے دونوں بیٹے فریقین کی فائرنگ کی زد میں آئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ اراضی کے تنازع کے معاملے پر ہوئی، واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
علاقہ پولیس نے ابتدائی طور پر بتایا ہے کہ مطابق جنازے میں شریک فریقین نے اراضی تنازع پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے جنازہ گاہ میں بھگدڑ مچ گئی، جس سے متعدد افراد موقع پر ہلاک ہوگئے، مقامی لوگوں نے فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق نعشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جنہیں پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے علاقے کو سیل کردیا ہے اس واقعے پر علاقے میں سخت غم و غصہ اور سوگ کا ماحول ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مستونگ : سکیورٹی پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، جوابی کارروائی میں تین دہشتگرد و 2 شہری ہلاک
13/November/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران : جوہری پالیسی پر سخت گیر مؤقف زور پکڑنے لگا، مجلسِ خبرگان کا این پی ٹی سے علیحدگی پر غور کا مطالبہ
13/November/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
لندن : ایرانی انٹیلی جنس کے لیے نگرانی کرنے والے دو شہری مجرم قرار، صحافیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف
12/November/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران سے معاہدے کا امکان مسترد، جے ڈی وینس کو مذاکرات کے بجائے ڈیموکریٹ ریاستوں پر توجہ دینے کی ہدایت
12/November/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
مستونگ : سکیورٹی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، جوابی کارروائی میں تین حملہ آور ہلاک
12/November/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان : بندکورائی پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، شہریوں کی بڑی تعداد مدد کے لیے پہنچ گئی
12/November/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26462 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15688 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11991 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9368 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7632 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5627 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C