26/August/2021

لورالائی میں سی ٹی ڈی سے مبینہ مقابلے میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے 7 دہشت گرد ہلاک

👁️ 29 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لورالائی میں سی ٹی ڈی سے مبینہ مقابلے میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے 7 دہشت گرد ہلاک

لورالائی میں سی ٹی ڈی سے مبینہ مقابلے میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے 7 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے ضلع لورالائی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 7 مبینہ دہشت گرد ہلاک اور 3 فرار ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لورالائی، کوہار ڈیم میں چھاپہ مار آپریشن کیا جس کے دوران ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کا تعلق کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) سے تھا۔

ترجمان کے مطابق دہشت گرد گروہ کے 3 ساتھی جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے جس پر سی ٹی ڈی کی ٹیم نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق سات میں سے چار مبینہ دہشت گردوں کی شناخت صدام حسین، عبدالغنی، عبدالاحد اور امیر جان کے نام سے ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی کا دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے جس کے دوران دہشت گردوں کے کمپاؤنڈ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ آپریشن کا مقصد دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C