لکی مروت میں شادی بیاہ کی رسومات میں گانے بجانے پر پابندی عائد، علمائے کرام کا فتویٰ جاری
👁️ 139 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں شادی بیاہ کی رسومات میں گانے بجانے پر پابندی عائد، علمائے کرام کا فتویٰ جاری
لکی مروت (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے گاؤں طبی مراد میں علمائے کرام نے شادی بیاہ اور منگنی کی رسومات میں گانے بجانے پر پابندی لگادی ہے۔ اگر کسی نے گانے بجانے کا پروگرام منعقد کیا تو گاؤں بھر کے علمائے کرام ان کا نکاح نہیں پڑھائیں گے۔ اس بائیکاٹ کے بعد اگر گاؤں سے باہر کے کسی عالم نے نکاح پڑھایا تو پشتون روایات کے مطابق جرگہ ہوگا۔ اگر کسی مقامی عالم یا حافظ نے بائیکاٹ کے باوجود کسی کا نکاح پڑھایا تو وہ گاؤں کے علماء کمیٹی کو 30 ہزار روپے کا جرمانہ دے گا۔
نیز تحریری فیصلہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جس گھر میں گانے بجانے کا اہتمام ہوگا علمائے کرام اس گھر کے کسی فرد کے فوت ہونے کی صورت میں تدفین و تکفین میں بھی حصہ نہیں لیں گے۔
اس سلسلے میں ضلع لکی مروت کے تمام علمائے کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ وہ طبی مراد کے کسی بھی فرد کا نکاح پڑھانے سے پہلے مقامی علماء سے رابطہ ضرور کریں اور حقیقت دریافت کریں۔ اس فیصلے پر گاؤں کے 30 کے قریب علماء نے دستخط کئے ہیں۔
ڈی پی او لکی مروت طارق حبیب نے مقامی خبر رساں ایجنسی ٹی این این کو بتایا کہ میرے خیال میں یہ قدم لکی مروت کے عوام کیلئے بہترین ہے۔ کیونکہ علماء کرام لکی مروت کی ترقی اور قیام امن میں بہترین کردار ادا کر سکتے ہیں۔
انعام اللہ خان گاؤں طبی مراد کے رہائشی ہیں۔ انہوں نے رابطہ کرنے پر ٹی این این کو بتایا کہ ہم گاؤں والے اس فیصلے سے خوش ہیں کیونکہ موسیقی کے پروگراموں میں اکثر قریبی دیہاتوں کے لوگ بھی ہمارے گاؤں آجاتے اور ماحول کو خراب کرتے تھے۔ اس کے علاوہ علاقے کے جرائم پیشہ لوگ بھی موسیقی کے پروگراموں میں شرکت کیلئے آتے تھے۔
علماء کمیٹی کے رکن مولانا علی احمد نے ٹی این این کو بتایا کہ موسیقی کے پروگراموں سے یہاں مسائل پیدا ہورہے تھے۔ عوام بار بار مقامی علماء سے اس سلسلے میں وعظ کا کہہ رہے تھے۔ ہم نے پہلے مساجد میں وعظ کیا اس کے بعد متفقہ فیصلہ کیا جس کے اثرات یہ ہیں کہ گزشتہ ایک مہینے میں دس کے قریب منگنی اور شادی کے پروگرام منعقد ہوئے ہیں جس میں موسیقی کا کوئی بڑا پروگرام منعقد نہ ہوا۔
تحریری طور پر اعلامیہ میں سخت الفاظ استعمال کئے گئے ہیں تاہم مقامی علماء اس میں نرمی کا اختیار رکھتے ہیں کیونکہ ہم بزور بازو کچھ نہیں کرنا چاہتے بلکہ عوام کو وعظ کررہے ہیں تاکہ وہ ان کاموں سے اجتناب کرنے پر راضی ہوجائیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5089 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C