30/April/2025

لکی مروت پولیس اور فوج میں تصادم کی خبریں بے بنیاد ہے، آر پی او بنوں کی وضاحت

👁️ 118 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لکی مروت پولیس اور فوج میں تصادم کی خبریں بے بنیاد ہے، آر پی او بنوں کی وضاحت

لکی مروت پولیس اور فوج میں تصادم کی خبریں بے بنیاد ہے، آر پی او بنوں کی وضاحت

لکی مروت (نمائندہ ڈیلی اردو)صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز اور خبروں کو ریجنل پولیس آفیسر سجاد خان نے بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے۔

آر پی او بنوں کی وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس اور فوج کے درمیان کسی قسم کا کوئی تنازع یا تصادم نہیں ہوا۔

بیان کے مطابق، پولیس کے اندرونی انتظامی معاملات پر تشکیل دی گئی ایک خودساختہ امن کمیٹی کے چند اہلکاروں نے لکی مروت پولیس لائن کے ایک گیٹ پر احتجاجاً قبضہ کر رکھا ہے۔ فوج کا ایک قافلہ اتفاقاً اسی بند گیٹ پر پہنچ گیا، جہاں موجود اہلکاروں نے نامناسب رویہ اپنایا۔

آر پی او کے مطابق فوج کے جوانوں نے تحمل، بردباری اور پیشہ ورانہ رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاملہ رفع دفع کر دیا اور کوئی جوابی اقدام نہیں اٹھایا۔ واقعے کی ویڈیوز بعض عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل کی گئیں، جنہیں شدت پسند تنظیموں اور بعض سیاسی گروہوں نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ پاک فوج کا پولیس کے اندرونی یا انتظامی معاملات سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ کسی ادارے کے کام میں مداخلت کرتی ہے۔ فوج اور پولیس کے درمیان ہمیشہ سے قریبی اور پیشہ ورانہ تعلقات قائم رہے ہیں، اور لکی مروت میں مشترکہ آپریشنز کی متعدد مثالیں موجود ہیں۔

ریجنل پولیس آفیسر سجاد خان نے عوام سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق کوئی ویڈیو یا خبر شیئر نہ کی جائے کیونکہ اس سے ریاستی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C