لیبیا کے قریب کشتی غرقاب، 60 سے زائد تارکین وطن ڈوب گئے
👁️ 127 بار دیکھا گیا
لیبیا کے قریب کشتی غرقاب، 60 سے زائد تارکین وطن ڈوب گئے
طرابلس (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/نیوز ایجنسیاں) بچ جانے والے 25 افراد کو لیبیا کے ایک حراستی مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائگریشن کے مطابق وسطی بحیرہ روم ہجرت کے لیے استعمال کیا جانے والا دنیا کا خطرناک ترین سمندری راستہ ہے۔
انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائگریشن کے مطابق تقریباً 61 تارکینِ وطن اس وقت بحیرہ روم میں ڈوب گئے جب ان کا جہاز لیبیا کے ساحل کے قریب اونچی لہروں کی زد میں آ گیا تھا۔
ڈوبنے والے زیادہ تر تارکین وطن کا تعلق نائجیریا، گیمبیا اور دیگر افریقی ممالک سے تھا۔ متاثرہ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
عینی شاہدین نے متعلقہ ایجنسی کو بتایا کہ زوارا سے روانہ ہونے والی کشتی پر 86 افراد سوار تھے۔
حکام نے زندہ بچ جانے والے 25 افراد کو واپس لیبیا کے ایک حراستی مرکز میں منتقل کر دیا ہے۔
آئی او ایم کے مطابق بچ جانے والے تارکین وطن کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ادارے کے مطابق بچ جانے والے افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
‘دنیا کے خطرناک ترین نقل مکانی کے راستوں میں سے ایک’
آئی او ایم کے مطابق وسطی بحیرہ روم ہجرت کے مقصد کے لیے استعمال ہونے والا دنیا کا خطرناک ترین راستہ ہے۔
آئی او ایم کے ترجمان کے مطابق رواں سال وسطی بحیرہ روم اس راستے پر دو ہزار سے زائد تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہوچکے ہیں۔
ان کے مطابق یہ اعداد و شمار اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ سمندری راستے پر انسانی جانیں بچانے کے لیے حفاظتی انتظامات ناکافی ہیں۔بحیرہ روم افریقہ سے تارکین وطن کے لیے اٹلی کے راستے یورپ پہنچنے کے لیے ایک اہم راستہ تصور کیا جاتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 224 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 276 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 157 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 322 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3664 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C