مالٹا: صحافی قتل کیس، وزیراعظم جوزف مسکٹ کا مستعفی ہونے کا اعلان
👁️ 86 بار دیکھا گیا
مالٹا: صحافی قتل کیس، وزیراعظم جوزف مسکٹ کا مستعفی ہونے کا اعلان
ویلیٹا (ویب ڈیسک) مالٹا میں صحافی کے قتل کیس میں پیش رفت کے بعد وزیراعظم جوزف مسکٹ نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔
سال 2017 میں 53 سالہ صحافی ڈیفنی کیورنا گلیزیا مالٹا کے دارالحکومت ویلیٹا سے کچھ دوری پر واقع اپنے گھر سے روانہ ہوئیں تھیں کہ آبادی سے دور ان کی گاڑی میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئی تھیں۔
تاہم اب صحافی کے قتل کیس میں نئی پیش رفت سامنے آئی جس کے مطابق کیس میں گرفتار ڈرائیور نے برنس ٹائیکون یورگن فینچ کا نام لیا جس کو گزشتہ ہفتےگرفتار کیا گیا۔
سیاحت اور توانائی کے بزنس سے وابستہ ٹائیکون نے تفتیش میں انکشاف کیا کہ وزیراعظم کے چیف آف اسٹاف قتل کے منصوبے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم جوزف مسکٹ صحافی ڈیفنی کاروانا گیلیزیا کے قتل کے بعد 2017 سے شدید تنقید کی زد میں تھے۔
ایسے میں ملزم کی گرفتاری کے بعد وزیراعظم نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
حکمران لیبرپارٹی کے مطابق مالٹا کے وزیراعظم جوزف مسکٹ 18 جنوری کو عہدہ چھوڑ دیں گے اور اسی دن نئے وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے گا۔
گزشتہ ہفتے اسی کیس میں وزیراعظم کے چیف آف اسٹاف سمیت 2 وزراء بھی عہدوں سے مستعفی ہو گئے تھے۔
علاوہ ازیں گزشتہ روز عدالت نے مرکزی ملزم فینچ پر باقاعدہ فرد جرم عائد کر دی اور ان کے اثاثے منجمد کرنےکا حکم دے دیا۔
یاد رہے کہ ڈیفنی انویسٹی گیٹو جرنلسٹ تھیں جنہوں نے 2016 میں وزیراعظم جوزف مسکٹ کی اہلیہ مچل اور دیگر حکومتی شخصیات کی آف شور کمپنیوں کا بھانڈا پھوڑا تھا تاہم وزیراعظم اور ان کی اہلیہ ہمیشہ آف شور کمپنیوں کی تردید کرتی آئی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11805 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C