15/March/2022

مانسہرہ میں فائرنگ سے 5 خواجہ سرا زخمی، ملزم گرفتار

👁️ 33 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
مانسہرہ میں فائرنگ سے 5 خواجہ سرا زخمی، ملزم گرفتار

مانسہرہ میں فائرنگ سے 5 خواجہ سرا زخمی، ملزم گرفتار

مانسہرہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں خواجہ سرا کے ڈیرے پر فائرنگ سے 5 خواجہ سرا زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ بائی پاس روڈ پر پیش آیا جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پانچوں خواجہ سراؤں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کیاگیا ہے۔

سپتال ذرائع کے مطابق زخمی حالت میں لائے گئے خواجہ سراؤں میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ایک زخمی خواجہ سرا نے الزام لگایا کہ ملزم سبطین جنسی تعلقات رکھنا چاہتا تھا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C