متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد ال مکتوم کی بیوی 31 ملین پاونڈ لے کر فرار
👁️ 149 بار دیکھا گیا
متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد ال مکتوم کی بیوی 31 ملین پاونڈ لے کر فرار
لندن (ڈیلی اردو) متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد ال مکتوم کی بیوی حیا بنت الحسین 31 ملین پاونڈ لے کر بچوں سمیت لندن فرار ہو گئی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی کے ارب پتی حکمراں شیخ محمد بن راشد ال مکتوم کی چھٹی بیوی حیا بنت الحسین ” شہزادی ہیا ” کروڑوں روپے اور دونوں بچوں کو لے کر متحدہ عرب امارات سے لاپتہ ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دبئی کے ارب پتی حکمراں شیخ محمد بن راشد ال مکتوم کی چھٹی بیوی حیا بنت الحسین ” شہزادی ہیا ” کروڑوں روپے اور دونوں بچوں کو لے کر متحدہ عرب امارات سے بھاگ گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ” شہزادی ہیا ” کچھ دن پہلے اپنی 11 سالہ بیٹی اور 7 سالہ بیٹے کے ہمراہ جرمنی فرار ہوگئی ہیں۔ حیا بنت الحسین تقریبا 31 ملین پاونڈ کی رقم بھی ساتھ لے جانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد ال مکتوم کی چھٹی بیگم سے تعلقات ٹھیک نہیں چل رہے تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حیا بنت الحسین لندن فرار ہو گئی ہے۔
کچھ رپورٹس کے مطابق اردن کے بادشاہ عبد اللہ کی سوتیلی بہن حیا بنت الحسین اب اپنے شوہر شیخ محمد بن راشد ال مکتوم سے طلاق لینا چاہتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق دبئی سے نکل کر حیا بنت الحسین جرمنی میں رہائش پذیر ہونا چاہتی ہیں۔ انہوں نے جرمنی کی حکومت سے اپنے بچوں کے ساتھ رہنے کیلئے سیاسی پناہ بھی مانگی ہے۔
کئی رپورٹس میں دعوی کیا جارہا ہے کہ نئی زندگی شروع کرنے کیلئے حیا اپنے ساتھ کافی پیسہ لے کر فرار ہو گئی ہیں۔ تاکہ انہیں پیسوں کیلئے جدو جہد نہ کرنی پڑے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ مغربی ممالک سے حیا بنت الحسین کافی قریب ہیں، کیونکہ انہوں نے انگلینڈ کی ہی آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی تھی۔ اس کے بعد سے وہ سماجی کاموں میں مصروف ہوگئی تھیں۔ تاہم فروری سے انہیں کسی عوامی پروگرام یا پھر سوشل میڈیا پر بھی نہیں دیکھا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4812 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3444 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C