متنازع مصنف سلمان رشدی پر حملے کے مقدمے کی سماعت مؤخر کیوں کی گئی؟
👁️ 93 بار دیکھا گیا
متنازع مصنف سلمان رشدی پر حملے کے مقدمے کی سماعت مؤخر کیوں کی گئی؟
نیو یارک (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے) متنازع مصنف سلمان رشدی کی نئی کتاب آنے کو ہے اور اسی وجہ سے چھرا گھونپنے کے الزام میں قید ملزم کے مقدمے کی سماعت روک دی گئی۔ مدعا علیہ کے وکلاء کی دلیل ہے کہ وہ اس کتاب کا جائزہ لینے کے حقدار ہیں۔
امریکہ میں سن 2022 میں مصنف سلمان رشدی پر حملہ کر کے انہیں چھرا گھونپ کر زخمی کرنے والے ملزم کے مقدمے کی سماعت میں، مصنف کی آنے والی نئی کتاب کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہے۔
مدعا علیہ ہادی مطارکے وکلاء نے امریکی عدالت میں دلیل پیش کی کہ انہیں سلمان رشدی کی آنے والی کتاب کا جائزہ لینے کا حق حاصل ہے، اس لیے انہیں اس کی اجازت دی جائے۔
نیویارک میں جیوری کا انتخاب آٹھ جنوری کو شروع ہونا تھا، لیکن دفاعی وکلاء نے کہا کہ سلمان رشدی کی نئی کتاب، حملے سے متعلق یاد داشت پر مبنی تحریر، میں ثبوت و شواہد بھی ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ سلمان رشدی پر اگست سن 2022 میں حملہ ہوا تھا، جس کی وجہ سے ان کی ایک آنکھ چلی گئی اور ان کے ہاتھوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔
استغاثہ نے اس حوالے سے امریکی ریاست نیو جرسی کے رہائشی 26 سالہ ہادی مطار کے خلاف اسٹیج پر ایک درجن سے زیادہ مرتبہ مصنف پر چھرا گھونپنے کا الزام لگایا ہے۔ اس واقعے کے بعد سے ملزم مطار جیل میں ہیں۔
نئی کتاب کیا ہے؟
مسٹر رشدی نے اس حملے کے بارے میں ایک ‘یاد داشت’ تحریر کی ہے، جس کا نام، ‘نائف: میڈیٹیشن آفٹیر این اٹیمپٹیڈ مرڈر’ ہے۔ اس کتاب کا اجرا ء آئندہ اپریل میں ہونا ہے۔
اس کتاب کا اعلان گزشتہ اکتوبر میں کیا گیا تھا، تاہم ملزم ہادی مطار کی دفاعی ٹیم نے جج ڈیوڈ فولی سے مقدمے کی سماعت شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے ملتوی کرنے کی درخواست کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کتاب کے مواد کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق اس بات کی توقع ہے کہ ان کے وکیل ناتھانیئل بارون کو اس کتاب کا ایک مخطوطہ پیش کیا جائے گا۔
البتہ سلمان رشدی کی کتابوں کی ناشر کمپنی ‘پینگوئن رینڈم ہاؤس’ کی جانب سے ابھی اس بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
چوٹاؤکا کاؤنٹی ڈسٹرکٹ کے اٹارنی جیسن شمٹ نے مقدے کی سماعت کی تاخیر پر مایوسی کا اظہار کیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ ”عوام کو یہ یقین دلا سکتے ہیں کہ یہ حتمی نتائج کو تبدیل نہیں کرے گا۔”
اپنی متنازعہ کتاب ‘سیٹنک ورسیز’ کی اشاعت کے بعد سلمان رشدی نے کئی برس تک روپوشی میں گزارے۔ ان کی اس کتاب کے خلاف کئی مسلم ممالک میں مظاہرے ہونے کے ساتھ ہی ان کے خلاف فتوے بھی جاری کیے گئے تھے۔
برسوں تک سخت حفاظتی تنہائی کے بعد رشدی نے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران دوبارہ آزادانہ طور پر سفر کرنا شروع کر دیا تھا۔ رشدی نے ماضی میں اس بارے میں بات بھی کی تھی کہ کس طرح انہوں نے کبھی بھی خطرے سے خود کو محفوظ نہیں سمجھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2085 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C