21/July/2023

محرم الحرام میں پنجاب کے 13 اضلاع حساس ترین قرار

👁️ 44 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
محرم الحرام میں پنجاب کے 13 اضلاع حساس ترین قرار

محرم الحرام میں پنجاب کے 13 اضلاع حساس ترین قرار

لاہور (ڈیلی اردو) محرم الحرام میں پنجاب کے تیرہ اضلاع کو حساس قرار دے دیا گیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق تیرہ حساس اضلاع میں ضرورت پڑنے پر مزید فوج کو طلب کی جاسکتی ہے۔

لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، جھنگ، بھکر، لیہ ملتان، ساہیوال، چکوال، راجن پور، بہاولپور، رحیم یار خان شامل ہیں۔ حساس اضلاع میں نو اور دس محرم کو موبائل فون سروس بند رہے گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نےآرمی کی 73 اور رینجرز کی 80 کمپنیوں کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا۔ حساس اضلاع میں بنائے گئے، ڈسٹرکٹ کنٹرول رومز کو صوبائی انٹیلیجنس سنٹر سے منسلک کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق خفیہ اداروں کی جانب سے حکام کو متنبہ کیا گیا ہے کہ محر م میں انتہا پسند مذ جلوسوں پرحملہ کر سکتے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C