29/May/2021

مردان: پولیس موبائل پر فائرنگ، ایک اہلکار ہلاک، دو زخمی، جوابی فائرنگ میں حملہ آور ہلاک

👁️ 32 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
مردان: پولیس موبائل پر فائرنگ، ایک اہلکار ہلاک، دو زخمی، جوابی فائرنگ میں حملہ آور ہلاک

مردان: پولیس موبائل پر فائرنگ، ایک اہلکار ہلاک، دو زخمی، جوابی فائرنگ میں حملہ آور ہلاک

مردان (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ بابوزئی میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی جس کے نتیجے ایک اہلکار ہلاک جبکہ راہ گیر بچی سمیت دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مردان کے علاقے کاٹلنگ بابوزئی میں گشت کے دوران دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر بچی زخمی ہوئی۔

موبائل میں موجود دیگر اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا، فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ پر ایمبولینس طلب کر کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ایک اہلکار اسرار خان کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ جبکہ زخمی اہلکاروں میں منیر اور منصور شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کے لئے مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق اہلکاروں اور آٹھ سالہ بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس نے حملہ آور کی لاش کو بھی قبضے میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔ جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ کر بابوزئی کے پہاڑی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C