مقبوضہ کشمیر بھارت کیلئے ویت نام بن جائے گا: بھارتی جسٹس مارکنڈے کاٹجو
👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبوضہ کشمیر بھارت کیلئے ویت نام بن جائے گا: بھارتی جسٹس مارکنڈے کاٹجو
نئی دلی (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) بھارتی عدالت عظمیٰ کے سابق جج جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے وہاں گوریلاجنگ کا بیج بودیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جسٹس کاٹجو نے جو پریس کونسل آف انڈیا کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں، بین الاقوامی جریدے ’’دی ویک‘‘ میں ایک مضمون میں لکھا ہے کہ سچ بولنے کا وقت آہی جاتا ہے اور میرے خیال میں وہ وقت آگیا ہے اور اس کی پہل میں کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ سچ یہ ہے کہ کشمیر بہت جلد بھارت کے لیے ایسی جگہ بن جائے گا جو فرانسیسیوں اور امریکیوں کے لیے ویت نام ، روسیوں کے لیے افغانستان اور نپولین کے لیے اسپین بن گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ دفعہ 370 کے خاتمے پر آج خوشیاں منا رہے ہیں وہ بہت جلد خواب غفلت سے جاگ جائیں گے جب کشمیر سے بڑی تعداد میںلاشیں آنا شروع ہو جائیںگی جس طرح ویت سے امریکیوں کی آتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ اور موبائل عیش آرام کی چیزیں نہیں بلکہ آج کل کی ضروریات ہیں اور لوگوں کو ان چیزوںسے ایک دن کے لیے بھی محروم کرنا ان کے لیے مشکلات پیدا کرتا ہے۔
جسٹس کاٹجو نے کہا کہ 2 ماہ سے ان سہولیات سے لوگوں کو محروم رکھنے سے ان کی حالت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے جبکہ کرفیو اور دیگر پابندیاں اس کے علاوہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرفیو ہٹاتے ہی پوری وادی میں عوامی مظاہرے پھوٹ پڑیں گے‘ جب لاوا پھٹ جائے گا تو بھارت کے لیے’’نہ نگلا جاسکتاہے اور نہ اگلا جاسکتا ہے‘‘ والی صورتحال پیداہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد تقریباً پورے کشمیر کی آبادی بھارت کی دشمن بن چکی ہے اوراس سے نفرت کرتی ہے۔ جسٹس کاٹجو نے کہا کہ علاقے میں بہت جلد ویت نام کی طرح بھرپور مسلح بغاوت ہوگی اور لاشیں آنا شروع ہوجائیں گی۔
انہوں نے کہاکہ ایک فوج دوسری فوج کے خلاف تو لڑ سکتی ہے لیکن عوام کے ساتھ نہیں لڑ سکتی‘ ہم نے ایسی صورتحال پیدا کردی جہاں لازمی طور پر بڑے پیمانے پر گوریلا جنگ ہوگی‘ زیادہ سے زیادہ کشمیری مسلح جدوجہد میں شامل ہوں گے کیونکہ جب ایک شخص اپنے معصوم رشتہ داروں اور دوستوںکو مرتے دیکھتا ہے تو وہ بھی مسلح ہوکر لڑتا ہے۔
جسٹس کاٹجو نے کہا کہ کوئی نہیں کہہ سکتا کہ یہ سلسلہ کہاں جا کر ختم ہوگا لیکن یہ بات طے ہے کہ ہم کشمیر میں طویل عرصے تک پھنس گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4555 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2088 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C