مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں شدید برفباری، 4 بھارتی فوجیوں سمیت 9 افراد ہلاک
👁️ 241 بار دیکھا گیا
مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں شدید برفباری، 4 بھارتی فوجیوں سمیت 9 افراد ہلاک
سرینگر (ڈیلی اردو/کے ایس ایم) مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی شدید برفباری ک باعث بھارتی فوج کے 4 اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں سردیوں کے آغاز سے ہی برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے معمولات زندگی معطل ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ مختلف واقعات میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔
ضلع کپواڑا میں طوفان کی زد میں آکر بھارتی فوج کے 2 اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں بھی 2 اہلکار ہلاک ہوئے اور مختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک ہوئے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سرینگر میں ایک فٹ برف پڑی ، کپواڑا، شوپیاں، گندبال اور بارہ مولا میں 3 سے 4 فٹ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ خراب موسم کے باعث تعلیمی ادارے بندہیں اور مواصلاتی نظام تباہ ہوکر رہ گیاہے۔
مقبوضہ وادی کو جانے والی تمام مرکزی شاہراہیں، سری نگر جموں ہائی وے، سری نگر پونچھ ہائی وے اور سری نگر کارگل ہائی وے برفباری کے باعث بند ہوگئی ہیں جہاں 2 ہزار سے زائد گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C