ملتان ضمنی الیکشن: تحریک انصاف کے امیدوار ملک واصف راں نے میدان مار لیا
👁️ 113 بار دیکھا گیا
ملتان ضمنی الیکشن: تحریک انصاف کے امیدوار ملک واصف راں نے میدان مار لیا
ملتان (ڈیلی اردو) پنجاب میں حکمران جماعت تحریک انصاف نے ملتان کا ضمنی الیکشن جیت لیا۔
پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 218 کے ضمنی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہوگیا اور تمام 138 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار ملک واصف راں 48 ہزار 988 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے ارشدراں 39 ہزار 486 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، پی پی امیدوار کو مسلم لیگ (ن) کی حمایت بھی حاصل تھی۔
قبل ازیں ملتان ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا باقاعدہ آغاز صبح 8 بجے ہوا جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا، حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 3 ہزار 188 ہے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 1لاکھ 11ہزار 918 جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 91 ہزار 227 ہے۔ ضمنی انتخاب کے لیے حلقے میں 138پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے جن میں سے 32 کو حساس قرار دیا گیا ہے، پولنگ کے دوران کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کے علاوہ پاک فوج کےجوان بھی تعینات رہے۔
پی پی 218 تحریک انصاف کے رکن مظہر عباس راں کے انتقال پر خالی ہوئی تھی، ضمنی انتخاب میں اسرار الحق، محمد رمضان، محمد طفیل، شاہد عباس راں، ملک محمد ارشد اور ملک واصف مظہر امیدوار تھے تاہم اصل مقابلہ تحریک انصاف کے واصف راں اور پیپلز پارٹی کے ارشدراں میں ہوا۔
واضح رہے کہ عام انتخابات میں پی پی 218 سے تحریک انصاف کے مظہر عباس راں 45 ہزار 817 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جب کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار ملک محمد عباس 37 ہزار 417 ووٹ مسلم لیگ (ن) کے ظفر احمد نے 25 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کو حساس ٹیکنالوجی فروخت کرنے پر ایرانی نژاد امریکی گرفتار
04/June/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
سعودی عرب نے کویت اور بحرین پر حملوں کو ایرانی جارحیت قرار دے دیا
04/June/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کر لی
04/June/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
04/June/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
03/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی علاقے میں بس پر ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک، 11 زخمی
03/June/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4465 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3192 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2051 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1862 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C