ملتان میں دیرینہ دشمنی پر عید کے روز ایک ہی خاندان کے 9 افراد قتل
👁️ 96 بار دیکھا گیا
ملتان میں دیرینہ دشمنی پر عید کے روز ایک ہی خاندان کے 9 افراد قتل
ملتان (ڈیلی اردو) پنجاب کے ضلع ملتان میں عید کی خوشیاں مانند پڑ گئیں، مخالفین نے پرانی دشمنی پر فائرنگ کرکے 9 افراد کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں جلالپور پیروالہ کے علاقے میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
جلالپور پیروالہ کے نواحی گاؤں جعفریں میں فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ادارے جائے وقوع پہنچے اور لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ مقتولین میں ممتاز عرف کالا جعفر، عاقب، سلیم، راحت، شوکت اور دیگر افراد شامل ہیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ ممتاز عرف کالا جعفر عید کی نماز پڑھ کر عزیز و اقارب کے ہمراہ واپس جارہے تھے کہ راستے میں چھپے مخالفین نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
آئی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سینئر افسران کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی اور آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی۔
آئی پنجاب نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2085 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C