ملتان: پاک ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے انتہائی سخت سکیورٹی پلان تیار
👁️ 19 بار دیکھا گیا
ملتان: پاک ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے انتہائی سخت سکیورٹی پلان تیار
لاہور (ویب ڈیسک) ملتان میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی تین روزہ ون ڈے کرکٹ سیریز 8 جون سے شروع ہورہی ہے جس کے لیے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔
ملتان پولیس سمیت دیگر ادارے پاک ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز جیسے بڑے ایونٹ کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں، 5 سے 13 جون تک ضلع کی سکیورٹی کو ریڈ الرٹ رکھا جائے گا۔
کرکٹ اسٹیڈیم کے ارد گرد کے رہائشی اور کمرشل علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز جاری ہیں جب کہ شہر کے تمام ہوٹلز اور سرائیوں میں رکنے والے افراد کی مکمل جانچ کی جارہی ہے۔
سکیورٹی کے پیش نظر میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کی پارکنگ فاطمہ جناح کالونی میں رکھی گئی ہے جہاں سے شٹل سروس کے ذریعے شائقین کو کرکٹ اسٹیڈیم تک مفت لے جایا جائے گا۔
6 ہزار پولیس اہلکار اسٹیڈیم کے اطراف ٹیموں کے روٹس پر اور ان ہوٹلز پر تعینات کیے گئے ہیں جہاں یہ دونوں مہمان ٹیمیں قیام کریں گی، ان ہوٹلز میں عام آدمی کے لیے بکنگ بھی محدود کردی گئی ہے۔
ٹیموں کو ہوٹل سے اسٹیڈیم لے جانے اور واپس لانے کے لیے دو مختلف روٹس بنائے گئے ہیں، ٹیموں کو کس روٹ سے لے جایا جائے گا یہ میچ والے دن سکیورٹی حکام فیصلہ کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 246 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 415 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 208 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 243 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 331 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8870 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4655 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3491 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2488 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C