ملک میں امن و استحکام شہدا اور غازیوں کی مرہون منت ہے: آرمی چیف قمرجاوید باجوہ
👁️ 91 بار دیکھا گیا
ملک میں امن و استحکام شہدا اور غازیوں کی مرہون منت ہے: آرمی چیف قمرجاوید باجوہ
راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے جان سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں ہے، ملک میں امن و استحکام شہدا اورغازیوں کی مرہون منت ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہیدوں، غازیوں کو اعزازات دینے کے لیے جی ایچ کیو میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، آرمی چیف نے شہدا کی قربانیوں اور بہادری کو سراہا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے قوم کے تعاون، جرأت کی بھی تعریف کی۔
Investiture Ceremony held at GHQ. Shaheeds and Ghazis of last year conferred with gallantry awards. COAS shared strength behind motivation and achievements of Pakistan Armed Forces. Acknowledging their support thanked resilient Pakistani Nation.#PakistanZindabad pic.twitter.com/obDhw2XJ8C
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 10, 2019
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مادر وطن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں، لوگ پوچھتے ہیں دہشت گردی کے خلاف کیسے کامیابی حاصل کی، ہمارے شہدا اور غازی ہی اصل ہیروز ہیں
جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا کی قربانیوں اور بہادری کو سراہا اورقوم کے تعاون اور جرات کی تعریف کی، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مادروطن کوخراج تحسین پیش کرنےکےلیےاکٹھےہوئے ہیں، جانوں کی پرواہ کیے بغیر افسروں اور جوانوں نے امن و استحکام کیلئے قربانیا ں دیں، یہ قربانیاں دینے والے ہی ہمارے ہیرو ہیں۔
سربراہ پاک فوج نے کہا کہ لوگ پوچھتےہیں کہ دہشت گردی کے خلاف کیسےکامیابی حاصل کی؟ ملک میں امن وامان غازیوں اورشہداء کی مرہون منت ہے، مادر وطن کے دفاع میں زندگی قربان کرنے سے زیادہ کوئی اور عظیم مقصد نہیں، وطن کیلئے دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
آرمی چیف نے شہدا کے اہل خانہ کی جرأت اور بہادری کو سلام پیش کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کے لواحقین نے اعزازات وصول کیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5066 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C