ممبئی: معروف بھارتی ٹی وی اینکر ارناب گوسوامی گرفتار
👁️ 53 بار دیکھا گیا
ممبئی: معروف بھارتی ٹی وی اینکر ارناب گوسوامی گرفتار
نئی دہلی (ڈیلی اردو) ممبئی پولیس نے معروف بھارتی نیوز اینکر ارناب گوسوامی کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا نے ری پبلکن ٹی وی کے ایڈیٹر انچیف اور معروف اینکر ارناب گوسوامی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گوسوامی کو ان کی رہائش گاہ وورلی ہاؤس سے ایک خودکشی سے متعلق کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔
Arnab Goswami arrested: Mumbai Police physically manhandle Republic TV chief at his residence, drags him to police station https://t.co/iNoEU8xzlT
— OpIndia.com (@OpIndia_com) November 4, 2020
بھارتی میڈیا کے مطابق ارناب گوسوامی کے ساتھ دیگر 2 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن میں فیروز شیخ اور نتیش سردا شامل ہیں۔
What had Arnab’s son done? Even Ajmal Kasab was treated with more dignity by @MumbaiPolice. This is absolutely revolting https://t.co/1vjlxNTGjF
— Shefali Vaidya. ???????? (@ShefVaidya) November 4, 2020
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ایک آرکیٹیک فرم کے مینیجنگ ڈائریکٹر 53 سالہ انوے نائیک اور ان کی والدہ نے 2018 میں خودکشی کی تھی اور اس حوالے سے خبریں سامنے آئی تھیں کہ چینل کو انوے نائیک کو 83 لاکھ روپے ادا کرنا تھے جب کہ دیگر دو کمپنیوں نے بھی آکیٹیک ڈیزائنر کو رقم کی ادائیگی نہیں کی تھی اور تینوں کی رقم ملا کر 5 کروڑ سے زائد بنتی تھی۔
#IndiaWithArnab | Arnab Goswami physically assaulted and forcefully arrested by Mumbai Police; Republic appeals to Indians to defend democracy pic.twitter.com/5zGGwrv6WN
— Republic (@republic) November 4, 2020
پولیس کا کہنا ہے کہ ارناب گوسوامی کی گرفتاری کے لیے پہنچے تو ان کی اہلیہ نے گھر کا دروازہ کھولنے سے انکار کردیا جس پر کسی بھی الزام سے بچنے کے لیے گرفتاری کے پورے عمل کی ویڈیو بنائی گئی جب کہ جیسے ہی پولیس ارناب کو گرفتار کرنے گھر میں داخل ہوئی تو ان کی اہلیہ نےبھی ویڈیو بنانا شروع کردی اور پولیس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آرکیٹیک ڈیزائنر انوے ملک اور ان کی والدہ 2018 فارم ہاؤس پر مردہ پائے گئے تھے جب کہ پولیس کو انوے کے ہاتھ سے ایک پرچہ بھی ملا تھا جس میں انہوں نے ان تین کمپنیوں پر رقم کی عدم ادائیگی کا الزام عائد کیا تھا اور اسی بنا پر انہوں نے اور والدہ نے تنگ آکر خودکشی کی۔
انوے ملک کی اہلیہ نے واقعے پر ارناب گوسوامی اور دیگر 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا جس میں انہوں نے اپنے شوہر اور ساس کی موت کی وجہ ان تین افراد کو قرار دیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انوے ملک کے ہاتھ سے ملنے والے نوٹ کی بنیاد پر پولیس نے ارناب گوسوامی، فیروز شیخ اور نتیش سردا کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس میں ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ تحقیقات میں یہ بات ثابت ہوئی تھی کہ انوے ملک نے پہلے اپنی ماں کا گلہ دبا کر انہیں قتل کیا اور پھر خودکشی کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9112 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5113 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C