مودی حکومت پاکستان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائیاں کراسکتی ہے: رپورٹ
👁️ 73 بار دیکھا گیا
مودی حکومت پاکستان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائیاں کراسکتی ہے: رپورٹ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی حکومت اور بھارتی خفیہ ایجنسیز ملک میں بڑی دہشت گردی کی کارروائیاں کرسکتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملک دشمن قوتیں پاکستان کے خلاف سرگرم ہیں، مودی حکومت اور بھارتی خفیہ ایجنسیز بڑی دہشتگردی کی کارروائیاں کرسکتی ہیں تاہم ملکی دفاع کے لئے مسلح افواج 24 گھنٹے چوکس اور مستعد ہیں، بھارتی جارحیت کے خدشہ کے باوجود پی ایس ایل میچز اور یوم پاکستان کی پریڈ ہرصورت ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی پائلٹ کو چھوڑنے کا فیصلہ کسی دباؤ میں نہیں بلکہ اتفاق رائے سے کیا گیا، پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو رہا کر کے عالمی سطح پر اخلاقی برتری کی مثال قائم کی۔
ذرائع کے مطابق ملک دشمن قوتیں ایف اے ٹی ایف، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی سطح پر پاکستان کو پریشان کرنا چاہتی ہیں، ایف اے ٹی ایف میں نیوکلیئر کا ایشو بھی شامل کیا گیا ہے، ملکی مفاد کے لئے ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط پر کاربند ہیں جب کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کو غیر مسلح کرتے ہوئے دنیا پرواضح کردیا کہ اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افواج بھارتی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور دنیا پر واضح کردیا ہے کہ میزائل کے جواب میں میزائل ہی چلے گا، پاکستان کی عزت اور قومی مفاد سب سے آگے ہے تاہم دنیا کو ساتھ لیکر چلناچاہتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ایل اوسی اور بھارتی جارحیت کے خلاف چین، سعودی عرب، ترکی اور برطانیہ پاکستان کے ساتھ ہیں جبکہ عالمی میڈیا نے بھارت کی جانب سے جھوٹے پراپیگنڈے کو بیان نہ کرکے واضح کیا کہ اس میں بیرونی ایجنڈا موجود ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے دیے گئے ڈوزیئر میں کوئی نئی چیز نہیں، لیکن پاکستان تحقیقات سے متعلق آج بھی اپنے موقف پر کھڑا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4552 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2088 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C