مودی حکومت پر تنقید: بھارت نے سلمان تاثیر کے بیٹے آتش تاثیر کی شہریت منسوخ کردی
👁️ 68 بار دیکھا گیا
مودی حکومت پر تنقید: بھارت نے سلمان تاثیر کے بیٹے آتش تاثیر کی شہریت منسوخ کردی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) بھارت نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے اور بھارتی نڑاد برطانوی شہری آتش تاثیر کی شہریت منسوخ کردی ہے۔
آتش تاثیر صحافی ہیں اور نیویارک میں مقیم ہیں انہوں نے ٹائم میگزین میں ایک آرٹیکل لکھا تھا جس میں نریندر مودی پر کڑی تنقید کی گئی۔ 13 اگست کو بھارتی وزارت داخلہ نے آتش تاثیر کو نوٹس بھیجا تھا جس میں کہا گیا کہ آپ نے اوورسیز سٹیزن شپ آف انڈیا کارڈ کے لیے کاغذات جمع کراتے وقت یہ بات چھپائی کہ آپ کے والد پاکستانی تھے، اس لیے آپ بھارتی شہریت کے اہل نہیں ہیں۔
بھارتی وزارت داخلہ کی ترجمان نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر کہا کہ آتش تاثیر نوٹس میں پوچھے گئے سوالوں کے جواب دینے میں ناکام رہے، اس لیے ان کی شہریت منسوخ کردی گئی
This is untrue. Here is the Consul General’s acknowledgment of my reply. I was given not the full 21 days, but rather 24 hours to reply. I’ve heard nothing from the ministry since. https://t.co/z7OtTaLLeO pic.twitter.com/t3LBWUtkdi
— Aatish Taseer (@AatishTaseer) November 7, 2019
دوسری جانب آتش تاثیر نے سوشل میڈیا پر بھارتی وزارت داخلہ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے نوٹس کا جواب دے دیا تھا، آتش تاثیر نے اپنے دعوے کے حق میں ای میل کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ان کی والدہ بھارتی شہری اور ان کی تنہا سرپرست تھیں، انہیں نریندر مودی حکومت کے خلاف تنقید پر نشانہ بنایا جارہا ہے۔
“Targeting a journalist’s immigration status after the publication of a critical article shows that the Bharatiya Janata Party is intolerant of criticism and freedom of the press, and doesn’t bode well for India’s international reputation.”- @StevenBButler https://t.co/8wYxbcbZyH
— CPJ Asia (@CPJAsia) November 8, 2019
ادھر صحافیوں کی صحافیوں کے تحفظ کی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے بھارتی اقدام کی مذمت کی ہے۔ واشنگٹن میں تنظیم کے ایشیا پروگرام کوآرڈی نیٹر اسٹیون بٹلر نے کہا کہ تنقیدی آرٹیکل کی اشاعت کے بعد صحافی کے امیگریشن اسٹیٹس کو نشانہ بنانا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیا جنتا پارٹی کو تنقید اور پریس کی آزادی برداشت نہیں ہے۔
آتش تاثیر سابق گورنر پنجاب شہید سلمان تاثیر اور بھارتی صحافی تولین سنگھ کے بیٹے ہیں۔
It is painful to see an official spokesperson of our government making a false claim that is so easily disproved. It is even more painful that in our democracy such things happen: https://t.co/6OWLbHcKU3 Is our Govt so weak that it feels threatened by a journalist? @tavleen_singh https://t.co/lCPteIWQKG
— Shashi Tharoor (@ShashiTharoor) November 7, 2019
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنگ ختم نہیں ہوئی، اسرائیل مزید سخت اقدامات کریگا، وزیرِاعظم نتن یاہو
16/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
ڈیرہ بگٹی میں تیل و گیس کمپنی کی سروے ٹیم پر حملہ، دو افراد ہلاک
16/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4557 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C