مکہ دفاعی معاہدے کے اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کا مشترکہ دفاعی لائحہ عمل طے کرنے پر غور
👁️ 62 بار دیکھا گیا
مکہ دفاعی معاہدے کے اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کا مشترکہ دفاعی لائحہ عمل طے کرنے پر غور
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس اسلام آباد میں مکمل ہوگیا، جس میں تینوں ممالک کے اعلیٰ سیاسی، دفاعی اور عسکری حکام نے علاقائی سلامتی، مشترکہ دفاعی تعاون اور خطے میں بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔
میڈیا کے مطابق جمعہ 27 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والا یہ اجلاس تقریباً ڈھائی گھنٹے جاری رہا۔ یہ کمیٹی تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور اعلیٰ عسکری قیادت پر مشتمل ہے اور دفاعی اتحاد کا اعلیٰ ترین فیصلہ ساز فورم سمجھی جاتی ہے۔
اجلاس کے ایجنڈے میں سعودی عرب اور یمن کے حوثی باغیوں کے درمیان جاری کشیدگی، سعودی عرب کی سلامتی کو درپیش خطرات، انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے، دفاعی تعاون میں توسیع اور تینوں ممالک کے درمیان مشترکہ دفاعی حکمت عملی کو عملی شکل دینے کے معاملات شامل تھے۔
پاکستانی حکام کے مطابق اجلاس میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے ضابطہ کار (ایس او پیز) مرتب کرنے، ادارہ جاتی رابطوں کو مؤثر بنانے اور کسی رکن ملک کو مسلح حملے کا سامنا ہونے کی صورت میں مشترکہ ردعمل کے طریقہ کار پر پیش رفت متوقع تھی۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق تینوں ممالک کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ممکنہ خطرات کی روک تھام، انٹیلی جنس تعاون، فوجی اشتراک اور دفاعی صنعت میں مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے کے امور بھی زیر بحث آئے۔ اجلاس کے بعد تینوں وفود کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیے جانے کی توقع ظاہر کی گئی تھی۔
ترکیے نے بھی دفاعی معاہدے کی توثیق مکمل کرلی
اجلاس کے روز ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی، جس کے بعد ترکیے کی جانب سے معاہدے کی توثیق کا عمل مکمل ہوگیا۔ اس سے قبل 5 نومبر کو ترک پارلیمان نے بھی معاہدے کی منظوری دی تھی۔
رائٹرز کے مطابق معاہدے کی بنیادی شق کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر مسلح حملے کو تمام رکن ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا اور دیگر ممالک دستیاب ذرائع کے ذریعے متاثرہ ملک کی مدد کریں گے، جس میں فوجی تعاون بھی شامل ہوسکتا ہے۔
مکہ دفاعی معاہدے کا پس منظر
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے نے 7 اگست 2026 کو سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس معاہدے کے تحت تینوں ممالک نے اپنی سلامتی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا ہے۔
معاہدے کے تحت سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مستقل سیکریٹریٹ قائم کیا گیا ہے، جبکہ پاکستان کے سابق لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کو تین سال کے لیے اتحاد کا پہلا سیکریٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے۔
اس دفاعی اتحاد کا پہلا اجلاس 31 اگست کو ترکیے کے شہر استنبول میں ہوا تھا، جبکہ دوسرا اجلاس 5 اکتوبر کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقد ہوا، جس میں مشترکہ دفاعی ذمہ داریوں کو عملی شکل دینے اور فوری دفاعی تعاون کے انتظامات پر اتفاق کیا گیا تھا۔
تینوں ممالک کے درمیان اس تعاون کا مقصد خطے میں سلامتی کو مضبوط بنانا اور مشترکہ خطرات سے نمٹنے کے لیے دفاعی رابطوں کو ادارہ جاتی شکل دینا ہے۔ تاہم اتحاد کے تحت مشترکہ فوجی کمان، افواج کی تعیناتی اور کسی حملے کی صورت میں عملی فوجی ردعمل کے مکمل طریقہ کار کی تفصیلات ابھی عوامی سطح پر سامنے نہیں آئیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ دفاعی معاہدے کے اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کا مشترکہ دفاعی لائحہ عمل طے کرنے پر غور
27/November/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مستونگ: سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا، جوابی کارروائی میں 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک
27/November/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز: ایرانی پاسداران انقلاب کا دو آئل ٹینکروں کو بارودی سرنگوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ، ایک سپر ٹینکر بھی متاثر
27/November/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ٹانک: سکیورٹی فورسز کے مختلف آپریشنز میں 18 سے زائد مبینہ دہشتگرد ہلاک، 5 سے 6 زخمی
27/November/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
بنوں: سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 مبینہ دہشتگرد ہلاک
27/November/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
خیبر: باڑہ اکاخیل میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 6 اہلکار زخمی
27/November/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26532 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15745 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 12052 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9451 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7706 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5775 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C