مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ توڑنے والا ملزم گرفتار
👁️ 34 بار دیکھا گیا
مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ توڑنے والا ملزم گرفتار
لاہور (ڈیلی اردو) لاہور کے شاہی قلع میں نصب برصغیر سے قبل کے پنجاب کے سابق مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کو توڑنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔
ملزم کی جانب سے رنجیت سنگھ کے مجسمے کو توڑنے کی ویڈیو 17 اگست کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد کیپیٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔
سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی جانب سے نوٹس لیے جانے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم رضوان کو گرفتار کیا۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے مطابق کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے نوجوان رضوان سیر کی غرض سے پیر کو لاہور قلعہ میں آئے ہوئے تھے، جہاں انہوں نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچایا۔
مجسمہ توڑنے کے دوران ویڈیو میں ملزم ’لبیک یا رسول اللہ‘ کا نعرہ لگاتے رہے۔ ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ جس وقت ملزم مجسمہ توڑ رہے ہیں، اسی دوران شاہی قلعے کی انتظامیہ موقع پر پہنچی اور ملزم کو کھینچتے ہوئے مجسمے سے دور لے گئی۔
The spillover has begun.#Lahore#Pakistan pic.twitter.com/1qxRrVsqad
— Yusra Askari (@YusraSAskari) August 17, 2021
پنجاب کے سابق حکمران کے مجسمے کو توڑے جانے پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی ٹوئٹ کی اور کہا کہ ملزم کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے مجسمے توڑنے والے ملزم کو ذہنی طور پر بیمار شخص بھی قرار دیا، مذکورہ واقعے سے قبل بھی رنجیت سنگھ کے مجسمے کو 2019 میں توڑا گیا تھا۔
اگست 2019 میں بھی دو ملزمان نے شاہی قلعے میں دیگر لوگوں کی موجودگی میں ہتھوڑوں سے رنجیت سنگھ کے مجسمے پر حملہ کرکے اسے توڑ دیا تھا۔
رنجیت سنگھ کا مجسمہ ان کی آخری آرام گاہ کے قریب نصب ہے، شاہی قلعے کی مائی جِندا حویلی میں راجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کی 27 جون 2019 کو ان کے 180ویں یوم وفات کے موقع پر نقاب کشائی کی گئی تھی۔
سکھوں کے روایتی لباس میں گھوڑے پر سوار اور ہاتھ میں تلوار لیے مہاراجہ کا کانسی سے بنا یہ مجسمہ 9 فٹ اونچا ہے۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے مطابق کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے نوجوان رضوان سیر کی غرض سے پیر کو لاہور قلعہ میں آئے ہوئے تھے، جہاں انہوں نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچایا۔
مہاراجہ رنجیت سنگھ کون تھے؟
مہاراجہ رنجیت سنگھ نے انیسویں صدی کے آغاز میں لاہور کو فتح کیا۔ ایک اندازے کے مطابق انھوں نے پنجاب پر چالیس برس حکمرانی کی۔ یہ وہی دور ہے جس میں سکھوں کو برصغیر پر مکمل طور پر حکمرانی کرنے کا موقع ملا۔ اس خطے میں ہندووں اور مسلمانوں کی حکمرانی کی تاریخ کئی ہزار سال پر محیط ہے۔
کہا جاتا ہے کہ مغل بادشاہ جلال الدین اکبر کے بعد مہاراجہ رنجیت سنگھ دوسرے ایسے حکمران تھے جنھوں نے خطے میں امن اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 317 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2120 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C