میانوالی، ملتان میں 2 بچے زیادتی کے بعد قتل، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بچے سے زیادتی، لاہور سے بچہ اغوا
👁️ 78 بار دیکھا گیا
میانوالی، ملتان میں 2 بچے زیادتی کے بعد قتل، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بچے سے زیادتی، لاہور سے بچہ اغوا
لاہور (ڈیلی اردو/مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں دو بچوں کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا جبکہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک بچے کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر پھینک دیا گیا، لاہور میں بھی ایک پانچ سالہ بچے کو اغوا کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع میانوالی میں کمسن بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا جب کہ ملزمان لاش جانوروں کے باڑے میں دبا گئے مگر سر باہر رہنے سے راز فاش ہوگیا۔
علاقہ بٹیاں میانوالی کا ساڑھے 4 سالہ محمد ابراہیم نیازی ولد حمید اللہ خان گزشتہ شام کو گھر سے لاپتہ ہوا جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ گزشہ شب تلاش کے بعد بچے کی لاش گھر کے ساتھ جانوروں کے باڑے سے ملی جسے زمین میں دبا دیا گیا تھا، پہلے زیادتی پھر قتل کیا گیا۔
سوشل میڈیا اور میڈیا میں واقعہ رپورٹ ہونے پر پولیس حرکت میں آئی اور لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی اس موقع پر ڈی پی او میانوالی حسن اسد علوی نے واقعہ کی تفتیش کیلیے پولیس ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
دریں اثنا ملتان میں اغوا ہونے والے 14 سالہ لڑکے ارسلان کی لاش مل گئی، گزشتہ روز نہر نو بہار ملتان سے ایک لاش ملی، جس کی شناخت ارسلان کے نام سے کی گئی جو یکم اکتوبر کو شہر سے اغوا ہوا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ 14 سالہ ارسلان کے ساتھ پہلے زیادتی کی گئی جس کے بعد اس کی زندگی کی باقی ماندہ سانسیں چھین لی گئیں، ارسلان کے اغوا ہونے کے بعد سے اس کے اہل خانہ متعلقہ تھانہ کے چکر لگا رہے تھے لیکن پولیس بچے کی تلاش میں یکسر ناکام رہی اور 5 دن بعد لاش مل گئی۔
ادھر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے بخشی پارک کے رہائشی عبدالرحمان کا تین سالہ بیٹا محمد حسن گزشتہ روز گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتا ہوگیا تھا، پولیس اور اہل علاقہ گزشتہ روز سے اسے تلاش کررہے تھے۔
پولیس نے مختلف مقامات کی تلاشی کے دوران دو محلے داروں کو شک کی بنا پر حراست میں لے کر تفتیش شروع کی ۔ تفتیش کے دوران بچے کے ہمسائے حماد نے اعتراف کیا کہ اس نے زیادتی کے بعد محمد حسن کا گلا دبا کر اسےکماد کی فصل میں پھینک دیا تھا، حماد کی عمر 16 سال بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے محمد حسن کو زخمی حالت میں کھیت سے برآمد کرلیا، ملزم نے زیادتی کے بعد گلا دبا کرمردہ سمجھ کر پھینک دیا تھا۔
جبکہ ضلع لاہور کے علاقے ہنجروال سے 5 سالہ بچہ عبد الرحمان کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ہے۔ نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق ہولیس اسٹیشن ہنجروال نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4564 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3275 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2453 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2096 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1900 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C