18/December/2019

میرے خلاف مواخذہ امریکی جمہوریت کیخلاف کھلی جنگ ہے: امریکی صدر ٹرمپ

👁️ 43 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
میرے خلاف مواخذہ امریکی جمہوریت کیخلاف کھلی جنگ ہے: امریکی صدر ٹرمپ

میرے خلاف مواخذہ امریکی جمہوریت کیخلاف کھلی جنگ ہے: امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کو خط میں کہا ہے کہ میرے خلاف مواخذہ امریکی جمہوریت کے خلاف کھلی جنگ ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ رہنما نینسی پلوسی کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میرے خلاف مواخذہ امریکی جمہوریت کے خلاف کھلی جنگ ہے اور آپ نے میرے خلاف مواخذہ شروع کرکے اس کی اہمیت کو انتہائی کم کر دیا ہے۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہیں مواخذے کی تحقیقات کے آغاز سے ہی بنیادی آئینی عمل اور شواہد پیش کرنے کے حق سمیت کئی بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا۔

امریکی ایوان نمائندگان کی جوڈیشری کمیٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کے دو الزامات کی منظوری دے رکھی ہے اور ایوان نمائندگان میں آج ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے ووٹنگ ہے اور سینیٹ میں ان الزامات پر ٹرائل آئندہ ماہ ہونے کا امکان ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اختیارات کے غلط استعمال اور کانگریس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ کسی بھی امریکی صدر کو عہدے سے ہٹانے کے لیے کانگریس کے دونوں ایوانوں کی منظوری چاہیے ہوتی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C