02/July/2026

میزائل اور ڈرون پروگرام قومی سلامتی کی سرخ لکیر ہیں، ایرانی وزیر دفاع

👁️ 7 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
میزائل اور ڈرون پروگرام قومی سلامتی کی سرخ لکیر ہیں، ایرانی وزیر دفاع

میزائل اور ڈرون پروگرام قومی سلامتی کی سرخ لکیر ہیں، ایرانی وزیر دفاع

تہران (ڈیلی اردو) ایران کے قائم مقام وزیر دفاع ماجد ابن الرضا نے کہا ہے کہ ملک کی دفاعی صلاحیتیں، بالخصوص میزائل اور ڈرون پروگرام، ایران کی قومی سلامتی کی سرخ لکیر ہیں اور ان پر کسی بھی صورت مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔

 

قائم مقام وزیر دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ کی اقتصادی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے مختلف پہلوؤں اور اس کے نتائج کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ایران کی دفاعی طاقت، میزائل پروگرام اور ڈرون صلاحیتیں قومی سلامتی کا بنیادی حصہ ہیں، لہٰذا انہیں کسی بھی مذاکراتی عمل کا موضوع نہیں بنایا جا سکتا۔

 

ماجد ابن الرضا نے مزید کہا کہ ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مقامی وسائل، داخلی ٹیکنالوجی اور ملکی ماہرین کی فنی مہارت کی مدد سے مزید مضبوط بناتا رہے گا۔

 

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کا عمل جاری رہے گا اور ایران اپنی عسکری صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرے گا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C