میڈیا ہاوسنگ سکیم میں پلاٹ محروم صحافیوں کو ملیں گے، دوبارہ لینے والوں کا نام نیب کو دیا جائیگا، وزیر داخلہ
👁️ 179 بار دیکھا گیا
میڈیا ہاوسنگ سکیم میں پلاٹ محروم صحافیوں کو ملیں گے، دوبارہ لینے والوں کا نام نیب کو دیا جائیگا، وزیر داخلہ
اسلام آباد (نمائندہ ڈیلی اردو) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ صحافیوں کی ہاوسنگ سکیم میں صرف پلاٹ ان صحافیوں کو دیے جائیں گے جن کو پہلے نہیں ملے جس صحافی نے دوبارہ پلاٹ لینے کی کوشش کی اس کا نام نیب کو دیا جائے گا، صحافیوں کو پلاٹ کی تقسیم میں شفافیت برقرار رکھی جائے گی۔ تمام نام ویب سائیٹس پرڈالے جائیں گے۔
انہوں نے گزشتہ روز پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدر پرویز شوکت سے ملاقات کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا، ملاقات میں پی ایف یو جے کے نائب صدر طاہر راٹھور، آر آئی یو جے ورکرز کے صدر یاسر شیخ، جنرل سیکرٹری عاطف شیرازی، سنئیر جوائنٹ سیکرٹری ثاقب سلیم قریشی، جوائنٹ سیکرٹری وہاب علوی، عبید ابرار خان، کاشان اکمل، معین خان، انوار زیدی، نعمان سلہری، ملک تنویر، اور کوآرڈینیٹر احمد فراز موجود تھے، ملاقات میں صدر پی ایف یو جے پرویز شوکت نے صحافی کالونی کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے تجاویز پیش کیں اور کہا کہ نئی کالونی میں ان صحافیوں کو پلاٹ دیے جائیں جنہیں پہلے کسی صحافی کالونی یا میڈیا ہاوسنگ سکیم میں پلاٹ نہیں ملے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ پلاٹوں کی فہرست میں شفافیت کو مد نظررکھا جائے اور بلاتفریق ورکنگ جرنلسٹس کو پلاٹ دیے جائیں، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ان تجاویز پرا تفاق کرتے ہوئے کہا کہ شفافیت کو مد نظر رکھا جائے گا اور جن صحافیوں کو اسلام آباد راولپنڈی میں پلاٹ نہیں ملے ہیں صرف ان کو ہی دیے جائیں گے، عمر کے اس حصہ میں پہنچ چکے ہیں کہ اب نیب نہیں جایا جاتا.
انہوں نے کہاکہ کس نے حقدار کا حق مار کر دوبارہ پلاٹ لینے کی کوشش کی تو اس کا نام نیب کو دیا جائے گا، اس سکیم کو شفاف بنانا میری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ صرف ان صحافیوں کو پلاٹ دیے جائیں گے جن کو پہلے پلاٹ نہیں ملے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام نام ویب سائیٹ پر شائع کیے جائیں گے تاکہ شفافیت برقرار رکھی جائے اگر کسی نے دوبارہ پلاٹ لینے کی کوشش کی تو کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایف یو جے ورکرز شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے ہماری مدد کرے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C