نائجیریا میں امریکی قافلے پر حملہ، 4 افراد ہلاک، 3 اغوا
👁️ 36 بار دیکھا گیا
نائجیریا میں امریکی قافلے پر حملہ، 4 افراد ہلاک، 3 اغوا
ابوجا (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی/اے ایف پی/رائٹرز) نائیجریائی حکام نے تشدد کے لیے ایک مقامی علیحدگی پسند گروپ کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔ حملے میں امریکی سفارت خانے کے دو مقامی اسٹاف اور دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ تین دیگر افراد کو اغوا کرلیا گیا۔
جنوب مشرقی نائجیریا کے انامبرا ریاست میں منگل کے روز امریکی سفارت خانے کے عملے کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے میں سفارت خانے میں کام کرنے والے دو مقامی اسٹاف اور دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے جب کہ حملہ آوروں نے تین افراد کو اغوا کر لیا۔
امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے واشنگٹن میں نامہ نگاروں کو اس واقعے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا، “کسی امریکی شہری کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔”
حکام نے اس تشدد کے لیے ایک مقامی علیحدگی پسند گروپ انڈیجینس پیپل آف بیافرا (آئی پی او بی) کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔
بچاؤ کی کارروائی جاری
انامبرا پولیس کے ترجمان ٹوچوکوو اکینگا نے بتایا کہ حملہ آوروں نے گاڑی کو آگ لگانے سے قبل چار افراد کو قتل کردیا۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بچاو اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جب تک سکیورٹی فورسز کی ٹیم جائے واقعہ پہنچتی اس وقت تک حملہ آور دو پولیس افسران اور ایک ڈرائیور کو اغوا کرکے فرار ہو چکے تھے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ حملے کی تفتیش کے لیے نائجیریا میں اس کے حکام ملکی سکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
علیحدگی پسند تشدد کا مرکز
یہ واقعہ انامبرا ریاست میں ایک اہم شاہراہ پر پیش آیا جو کہ اس خطے میں علیحدگی پسند تشدد کا مرکز ہے۔
علیحدگی پسند ایک ریفرنڈم کا مطالبہ کر رہے ہیں اور حالیہ برسوں میں انہوں نے اپنے حملے تیز کردیے ہیں۔ وہ حکومتی عمارتوں اورپولیس کو نشانہ بناتے ہیں۔
نائجیریا کے صدر محمدو بوہاری نے ایک علیحدہ مملکت کی تمام اپیلوں کو مسترد کردیا ہے اور کہا کہ افریقہ کی سب سے زیادہ آبادی والے اس ملک اور سب سے بڑی معیشت کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔
نائجیریائی حکام تشدد کے واقعات کے لیے اکثر آئی پی او بی گروپ کوذمہ دار ٹھہراتے رہے ہیں۔ آئی پی او بی کے رہنما ننامدی کانو غداری کے الزام میں اس وقت جیل میں ہیں۔
آئی پی او بی حملوں کے الزامات کی تردید کرتا رہا ہے۔
دریں اثنا منگل کے روز حملے کے اس واقعے سے ایک روز قبل ہی شمال وسطی نائجیریا میں ایک گاوں پر ہونے والے حملے میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ درجنوں مکانوں کو آگ لگا دی گئی۔ حکام کے مطابق مسلم گلہ بانوں اور اکثریتی مسیحی کسانوں کے درمیان تشدد کے نتیجے میں یہ واقعہ پیش آیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثی باغیوں کا سعودی عرب میں فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
14/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ
14/September/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26290 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15539 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7415 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5157 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C