17/December/2025

نائجیریا میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں پانچ اہلکار ہلاک

👁️ 238 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
نائجیریا میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں پانچ اہلکار ہلاک

نائجیریا میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں پانچ اہلکار ہلاک

ابوجا (ڈیلی اردو/اے ایف پی) شمال مشرقی نائجیریا میں کیمرون کی سرحد کے قریب ایک فوجی پوسٹ پر کیے گئے ایک خودکش حملے میں کم از کم پانچ فوجی ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ اتوار کو بورنو ریاست کے دور افتادہ قصبے پلکا کے قریب فرگی میں پیش آیا۔ یہ بات سکیورٹی اور مقامی دفاعی ذرائع نے اے ایف پی کو بتائی۔

 

ایک عینی شاہد عمر سعیدو، جو ایک مقامی ملیشیا گروپ سے تعلق رکھتے ہیں، نے ایک بیان میں کہا، ’’ میں نے اپنے گھر کے پیچھے خون میں لت پت پانچ لاشیں دیکھیں۔ کچھ گھنٹوں بعد ہسپتال کے عملے نے تصدیق کی کہ ہم نے جن پانچ زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا تھا، وہ سب ہلاک ہو چکے ہیں۔‘‘

 

فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ثانی اوبا نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور کو اس وقت گولی مار دی گئی جب وہ بم دھماکے کی کوشش کر رہا تھا۔ تاہم انہوں نے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی اور بتایا کہ کئی سپاہی زخمی ہیں اور انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق حملہ آور بوکو حرام کا مشتبہ رکن تھا، جو قریبی مندرا پہاڑوں سے آیا تھا۔ ایک مقامی شکاری نے بتایا کہ حملہ آور فوجیوں کے قریب پہنچا اور اس نے اپنے جسم سے بندھے دھماکہ خیز مواد کو اڑا دیا۔

 

پلکا مندرا پہاڑوں کے قریب واقع ہے، جو نائجیریا اور کیمرون کے درمیان ایک دشوار گزار سرحدی علاقہ ہے اور طویل عرصے سے بوکو حرام اور اس کے مسلح دھڑوں کے لیے پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے۔

 

خودکش حملے، جو ایک دہائی قبل شورش کے عروج پر بوکو حرام کا نمایاں طریقہ کار تھے، حالیہ برسوں میں فوجی کارروائیوں کے باعث کم ہو گئے تھے

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C