12/September/2021

نائن الیون کی بیسویں برسی پر القاعدہ کے رہنما الظواہری کا نیا ویڈیو پیغام

👁️ 27 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
نائن الیون کی بیسویں برسی پر القاعدہ کے رہنما الظواہری کا نیا ویڈیو پیغام

نائن الیون کی بیسویں برسی پر القاعدہ کے رہنما الظواہری کا نیا ویڈیو پیغام

اسلام آباد (ڈیلی اردو) امریکا پر نائن الیون کے دہشت گردانہ حملوں کی کل ہفتے کے روز منائی جانے والی بیسویں برسی کے موقع پر دہشت گرد نیٹ ورک القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کا ایک نیا ویڈیو پیغام جاری کیا گیا۔

ایک گھنٹے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی۔

اس ویڈیو میں الظواہری نے اپنے حامیو‌ں سے کہا ہے کہ وہ مغربی ممالک اور مشرق وسطیٰ میں ان کے اتحادیوں کے خلاف جنگ کریں۔ گزشتہ برس کے اواخر سے یہ افواہیں گردش کرتی رہی ہیں کہ القاعدہ نیٹ ورک کے سربراہ کا انتقال ہو چکا ہے۔

دہشت گردوں کی پروپیگنڈا ویڈیوز کی جانچ پڑتال کرنے والے امریکا میں قائم سائٹ انٹیلیجنس گروپ کے مطابق یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ ویڈیو پیغام کب ریکارڈ کیا گیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C