05/August/2021

نصیر آباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، یونائیٹڈ بلوچ آرمی کا دہشت گرد گرفتار

👁️ 24 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
نصیر آباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، یونائیٹڈ بلوچ آرمی کا دہشت گرد گرفتار

نصیر آباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، یونائیٹڈ بلوچ آرمی کا دہشت گرد گرفتار

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو سی ٹی ڈی نے ضلع نصیرآباد میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی (یو بی اے) کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تنظیم کا دہشت گرد ایک مسافر وین میں کوئٹہ سے نصیر آباد آ رہا تھا کہ مرکزی قومی شاہراہ پر دوران تلاشی اس کو گرفتار لیا گیا اور اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا۔

ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C