نوازشریف کو بہترین طبی سہولتیں دی جائیں: وزیراعظم کا وزیراعلیٰ پنجاب کوہدایت
👁️ 97 بار دیکھا گیا
نوازشریف کو بہترین طبی سہولتیں دی جائیں: وزیراعظم کا وزیراعلیٰ پنجاب کوہدایت
لاہور (ڈیلی اردو) وزیرِ اعظم عمران خان نے نواز شریف کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے، وزیرِ اعظم نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو سابق وزیر اعظم کے لیے طبی سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ نواز شریف کے لیے ہر قسم کی طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انھوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو نواز شریف کی صحت سے متعلق ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار سے کہا نواز شریف کا علاج ان کی مرضی کے مطابق کیا جائے، وفاق نواز شریف کے علاج معالجے کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کرے گا۔
خیال رہے کہ آج پنجاب حکومت نے نواز شریف کے لیے ایمرجنسی ایمبولینس کوٹ لکھپت جیل بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، مریم نواز نے نواز شریف کے علاج کی خاطر ایمرجنسی سہولیات کے لیے ٹویٹ کیا تھا۔
پنجاب حکومت کا نواز شریف کیلئے ایمرجنسی ایمبولینس جیل بھجوانے کا فیصلہیہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا نواز شریف کیلئے ایمرجنسی ایمبولینس جیل بھجوانے کا فیصلہ
بتایا گیا ہے کہ ایمرجنسی ایمبولینس کسی بھی وقت کوٹ لکھپت جیل پہنچا دی جائے گی اور ایمبولینس میں ایمرجنسی سے نمٹنے کی تمام سہولیات موجود ہوں گی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے موبائل یونٹ کوٹ لکھپت جیل بھجوانے کے حوالے سے پی آئی سی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی کے لیے موبائل یونٹ کوٹ لکھپت جیل بھیجا جا رہا ہے، 3 کارڈیک ڈاکٹرز اور 3 ٹیکنیشنز وہاں موجود رہیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7382 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C