نواز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکا جائے: ہائیکورٹ میں درخواست دائر
👁️ 92 بار دیکھا گیا
نواز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکا جائے: ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور (ڈیلی اردو) لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے درخواست درخواست بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی۔
درخواستگزار نے مؤقف اپنایا کہ نواز شریف منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہیں اور ان کے خلاف متعدد مقدمات زیر التواء ہیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم کو بیمار قیدیوں کے برعکس علاج کے لیے بیرون ملک بھجوانا امتیازی سلوک ہے،
وہ حسین حقانی کی طرح بیرون ملک جا کر واپس نہیں آئیں گے۔ نواز شریف نے منی لانڈرنگ کے ذریعے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور ایمل کانسی کو امریکہ کے سپرد کرنے میں ملوث رہے۔
درخواستگزار نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف غیر قانونی طور پر ملکہ برطانیہ سے سر کا خطاب بھی لیا، اس حوالے اور منی لانڈرنگ کے خلاف کیس کے حوالے سے درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں زیرالتواء ہیں۔
درخواستگزار نے استدعا کی کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت درخواست کے فیصلے سے مشروط کی جائے اور عدالتی فیصلہ آنے تک سابق وزیراعظم کو بیرون ملک جانے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4547 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2085 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C