نیوزی لینڈ: داعش کی رکن خاتون کی شہریت ختم کرنے پر وزیراعظم جیسینڈا آرڈرن برہم
👁️ 41 بار دیکھا گیا
نیوزی لینڈ: داعش کی رکن خاتون کی شہریت ختم کرنے پر وزیراعظم جیسینڈا آرڈرن برہم
ویلنگٹن (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو/روئٹرز/اے پی) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے آسٹریلیا پر اس بات کے لیے سخت نکتہ چینی کی ہے کہ اس نے ایک خاتون کی داعش سے مبینہ وابستگی کی بنیاد پر ان کی شہریت ختم کردی، تاہم آسٹریلیا نے اپنے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسینڈا آرڈرن نے منگل کے روز آسٹریلیا کی حکومت پر اس بات کے لیے سخت نکتہ چینی کہ اس نے یکطرفہ طور کارروائی کرتے ہوئے اس خاتون کی شہریت ختم کردی جن کو داعش کا رکن ہونے کے شبے میں ترکی میں گرفتار کیا گیا ہے۔ مذکورہ خاتون کواس سے قبل نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا دونوں ملکوں کی شہریت حاصل تھی۔
New Zealand’s Prime Minister Jacinda Ardern accused Australia of abdicating its responsibilities by ‘unilaterally’ canceling the citizenship of a woman detained in Turkey with alleged links to the Islamic State https://t.co/Ws7ObYgdaU pic.twitter.com/vyiDAsz8HH
— Reuters (@Reuters) February 16, 2021
وزیر اعظم جیسینڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا نے مذکورہ خاتون کی شہریت ختم کر کے اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے کی کوشش کی ہے لیکن مذکورہ خاتون کو نیوزی لینڈ کے بجائے آسٹریلیا واپس بھیجنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا، ”یہ بات غلط ہے کہ اس معاملے میں اس خاتون سے متعلق صورت حال کی تمام تر ذمہ داری نیوزی لینڈ پر ڈالی جائے جو چھ برس کی عمر کے بعد سے ہی نیوزی لینڈ میں نہیں رہ رہی تھیں بلکہ آسٹریلیا میں اپنے پورے خاندان کے ساتھ مقیم تھیں اور آسٹریلیا کے پاسپورٹ پر ہی وہ شام گئی تھیں۔ کوئی بھی صحیح الدماغ شخص انہیں آسٹریلیا کا ہی شہری کہے گا اور میرا بھی یہی خیال ہے۔”
جیسینڈا نے بتایا کہ انہوں نے اس معاملے میں اپنی تشویش سے آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن کو آگاہ کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے دوہری شہریت کے معاملات میں دونوں ملکوں کو مزید تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔
’خاتون کی شہریت خود بخود ختم ہوگئی‘
نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کے اس موقف کے جواب میں آسٹریلوی وزیراعظم موریسن نے کہا کہ مذکورہ خاتون کی شہریت خود بخود ختم ہوگئی اور ملک کی سلامتی کے مفاد کا خیال رکھنا ان کی پہلی ذمہ داری ہے۔
ان کا کہنا تھا، ”ہماری پارلیمان نے اس بارے میں جو قانون منظور کیا ہے اس کی رو سے اس طرح کی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر دوہری شہریت رکھنے والے افراد کی شہریت خود بخود ختم ہو جاتی ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں محترمہ آرڈرن سے بات چیت کریں گے۔
نیوزی لینڈ کے شہریوں پر الزام
ترکی میں حکام نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کے تین شہریوں نے پیر 15 فروری کو شام کے راستے غیر قانونی طور پر ترکی میں داخل ہونے کی کوشش کی، جن میں سے ایک شہری کے شدت پسند اسلامی تنظیم اسلامک اسٹیٹ (داعش) سے بھی روابط ہیں۔
ترکی کی وزارت دفاع نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا، ”نیوزی لینڈ کے تین شہریوں کو غیر قانونی طور ہمارے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے سرحدی محافظوں نے پکڑا ہے۔” بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جن افراد کو پکڑا گیا ہے اس میں سے ایک خاتون، جن کا نام ایس اے ہے، وہ داعش سے وابستہ دہشت گردی کے ایک کیس میں مطلوب بھی ہیں۔
داعش سے وابستہ جن لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے انہیں ان کے ملکوں کو دوبارہ واپس بھیجنا مغربی ملکوں کے لیے ایک بڑا مسئلہ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ داعش سے منسلک ہزاروں سابق ارکان شام اور عراق کی جیلوں یا پھر پناہ گزین کیمپوں میں اب بھی مقیم ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4598 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C