24/September/2025

نیٹو کا روس کو فضائی خلاف ورزیوں پر سخت انتباہ

👁️ 276 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
نیٹو کا روس کو فضائی خلاف ورزیوں پر سخت انتباہ

نیٹو کا روس کو فضائی خلاف ورزیوں پر سخت انتباہ

برسلز (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں)  نیٹو نے روس کو خبردار کیا ہے کہ وہ مشرقی یورپی سرحدی ممالک کی فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے۔ اتحاد کے 32 رکن ممالک نے منگل کو جاری بیان میں کہا کہ روس ان ’’خطرناک اور اشتعال انگیز اقدامات‘‘ کا مکمل ذمہ دار ہے جو غلط اندازوں اور جانوں کے ضیاع کا باعث بن سکتے ہیں۔

 

یہ بیان اس واقعے کے بعد سامنے آیا جب گزشتہ ہفتے روسی جنگی طیارے بارہ منٹ تک ایسٹونیا کی فضائی حدود میں رہے، جس پر ایسٹونیا نے نیٹو معاہدے کے آرٹیکل 4 کے تحت ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ اس سے ایک ہفتہ قبل نیٹو نے پولینڈ کی فضا میں روسی ڈرونز مار گرائے تھے، جس کے بعد وارسا نے بھی اسی طرح کا مشاورتی اجلاس طلب کیا تھا۔

 

نیٹو نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی مشرقی دفاعی لائن کو مزید مضبوط کرے گا اور تمام ضروری فوجی و غیر فوجی اقدامات کرے گا تاکہ کسی بھی سمت سے آنے والے خطرے کا جواب دیا جا سکے۔

 

رومانیہ، لٹویا، لتھوینیا اور فن لینڈ سمیت کئی ممالک نے حالیہ ہفتوں میں فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کی شکایات کی ہیں، جس سے خدشات بڑھ گئے ہیں کہ یوکرین کی جنگ نیٹو کی سرحدوں تک پھیل سکتی ہے۔

 

نیٹو اتحادیوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ روس کے ان اقدامات سے مرعوب نہیں ہوں گے اور یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے۔ یوکرین پر روسی جارحیت کے بعد یہ تیسری موقع ہے کہ نیٹو کے کسی رکن ملک نے آرٹیکل 4 کے تحت مشاورتی اجلاس طلب کیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C