واشنگٹن اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، حماس کا خاتمہ ضرور، امریکی وزیر خارجہ روبیو
👁️ 396 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، حماس کا خاتمہ ضرور، امریکی وزیر خارجہ روبیو
تل ابیب (ڈیلی اردو/روئٹرز/ڈی پی اے/اے پی/اے ایف پی) امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آج پیر 15 ستمبر کو اسرائیل کے دورے کے دوران کہا ہے کہ واشنگٹن غزہ پٹی کی جنگ میں اپنے اتحادی اسرائیل کی حمایت میں ثابت قدم رہے گا اور حماس کے خاتمے کا مطالبہ دہرایا۔
مارکو روبیو نے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا، ’’غزہ کے لوگ ایک بہتر مستقبل کے مستحق ہیں، لیکن یہ مستقبل تب تک ممکن نہیں جب تک کہ حماس کا خاتمہ نہ ہو جائے۔‘‘ انہوں نے نیتن یاہو سے کہا، ’’آپ ہماری غیر متزلزل حمایت پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔‘‘
اس موقع پر نیتن یاہو نے روبیو کے دورے کو ایک ’’واضح پیغام‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کی تعریف کی اور انہیں ’’اسرائیل کا سب سے بڑا دوست‘‘ قرار دیا۔
روبیو نے فلسطینی ریاست کے قیام کے مغربی ممالک کے منصوبوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ زیادہ تر علامتی ہیں اور اصل اثر یہ ہے کہ حماس کو مزید حوصلہ ملتا ہے۔‘‘
مارکو روبیو نے بتایا کہ وہ نیتن یاہو کے ساتھ غزہ شہر پر قبضے کے اسرائیلی منصوبوں اور مقبوضہ مغربی کنارے کے کچھ حصوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کے ارادوں پر بھی بات کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ غزہ کی جنگ جلد ختم ہو، تاکہ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جا سکے اور حماس مستقبل میں ’’کوئی خطرہ نہ رہے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکی خفیہ معلومات پر ماسکو میں ممکنہ دہشتگرد حملے کی کوشش ناکام، کم عمر مشتبہ شخص گرفتار
02/November/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
یوکرین میں جوہری حملے کی جعلی وارننگز، فضائی الرٹ ایپ ہیک ہونے کا انکشاف
02/November/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
شام میں حمص آئل ریفائنری پر حملے کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ مبینہ ٹارگٹ کلنگ سیل کے 2 ارکان گرفتار
02/November/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے شہر ابہا اور خمیس مشیط میں ہنگامی انتباہ جاری، شہریوں کو محفوظ مقامات پر پناہ لینے کی ہدایت
01/November/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
بنوں : آئی ڈی پیز کیمپ کے سکیورٹی ٹاور پر ڈرون حملہ، 3 پولیس اہلکار زخمی
01/November/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے ممکنہ اہداف میں ترکیہ اور سعودی عرب بھی شامل ہو سکتے ہیں، ایرانی عہدیدار کا دعویٰ
01/November/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26423 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15657 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11961 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9323 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7576 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5557 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C