وزیراعظم عمران خان سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی ملاقات، لاپتہ افراد کے معاملے پر تبادلہ خیال
👁️ 89 بار دیکھا گیا
وزیراعظم عمران خان سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی ملاقات، لاپتہ افراد کے معاملے پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیرِاعظم عمران خان سے ممتاز مذہبی سکالر علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے جمعرات کو ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی اور وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری بھی موجود تھے۔
وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِاعظم کو امام علی رضا کی تعلیم کردہ دعا ہدیہ کی۔ انہوں نے وزیرِاعظم پاکستان کو اقوامِ متحدہ میں عالمِ اسلام کی مؤثر نمائندگی، بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا اور مسلمانوں پر خطہِ ارض کے کونے کونے میں ہونے والے مظالم کو اجاگر کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
عالمی شہرت یافتہ مذہبی سکالر علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی وزیرِ اعظم پاکستان، عمران خان سے ملاقات.
ملاقات میں وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی اور وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری بھی شامل. pic.twitter.com/NcRn4yoUVf— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) October 3, 2019
انہوں نے کہا کہ خاص طور پر کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو جس مدلل انداز سے دنیا کے سامنے وزیرِاعظم نے اجاگر کیا اس کی مثال 70 سالہ تاریخ میں نہیں ملتی۔ اس کے علاوہ پاکستان کے اداروں میں وزیرِاعظم کی زیرِ سر پرستی آئین اور قانون کی بالادستی کو یقینی اور بہتر بنائے جانے پر انہوں نے وزیرِاعظم کی کوششوں کو سراہا۔
ملاقات میں لاپتہ افراد کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، انہوں نے کہا کہ جبری لاپتہ افراد کے معاملے کا جلد حل ہونا ضروری ہے۔ زائرین مقام مقدسہ کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
عائلی قوانین اور آرٹیکل 227 کے نفاذ کے معاملہ پر بھی گفتگو کی گئی۔ علامہ شہنشاہ نقوی نے وزیرِاعظم کی ملکی امن و امان اور آزادیِ رائے کے تحفظ کی کوششوں کو سراہا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11796 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9098 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7383 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5063 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C