وزیراعظم عمران خان کل بحرین کا پہلا دورہ کرینگے، اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے بھی نوازا جائیگا
👁️ 69 بار دیکھا گیا
وزیراعظم عمران خان کل بحرین کا پہلا دورہ کرینگے، اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے بھی نوازا جائیگا
اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے پی پی) بحرین کے شاہ حمد بن عیسی بن سلمان آل خلیفہ کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان کل پیر 16 دسمبر کو بحرین کا دورہ اور بحرین کے قومی دن کی تقریب میں مہمان اعزازی کے طور پر شرکت کریں گے، اس موقع پر ایک اعلی سطحی وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا جس میں کابینہ کے ارکان کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں، دورے کے موقع پر وزیر اعظم کو بحرین کا اعلیٰ ترین سول اعزاز بھی عطاءکیا جائے گا۔
وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا اگست 2018ءمیں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد بحرین کا یہ پہلا دورہ ہے، دورے کے دوران عزت مآب حمد بن عیسی آل خلیفہ سے ان کی بالمشافہ ملاقات ہوگی جبکہ ولی عہد سلمان بن حمدآل خلیفہ کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی، مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلووں کے علاوہ عالمی اور علاقائی امور پر بھی گفتگو ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورے کے موقع پر انھیں بحرین کا اعلی ترین سول اعزاز بھی عطاءکیا جائے گا۔ پاکستان اور بحرین کے درمیان مشترک عقیدے و ثقافت، باہمی اعتماد اور ہم آہنگی پر مبنی قریبی خوشگوار تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان سیاست، تجارت، کاروبار، دفاع، عوامی رابطوں سمیت مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ وسیع البنیاد تعلقات قائم ہیں، اعلی سطحی دوروں کا مسلسل تبادلہ دونوں ممالک کے تعلقات کا نمایاں وصف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان اقوام متحدہ، اوآئی سی اور جی سی سی سمیت تمام فورمز پر قریبی تعاون استوار ہے،دونوں ممالک کے درمیان ادارہ جاتی سطح پر بھی روابط قائم ہیں جن میں دوطرفہ سیاسی مشاورت اور مشترکہ وزارتی کمیشن بھی شامل ہے، اس کا مقصد مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی سطح پر بھی قریبی تعاون قائم ہے۔ ایک لاکھ سے زیادہ پاکستانی بحرین کی سماجی واقتصادی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں، بحرین میں مقیم یہ پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط انسانی پل کا کام کر رہے ہیں۔
وزیراعظم کے دورہ بحرین سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے میں مزید مدد ملے گی اور اس مقصد کے حصول کے لئے مختلف طریقہ ہائے کار پر غور ہوگا۔ یہ دورہ اس لحاظ سے بھی خصوصی اہمیت کا حامل ہے کہ اس کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات میں مزید قربت لانے اور تعاون تیز کرنے میں مدد ملے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5066 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C